پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو بدھ کی پیمنٹ پر 13175 میں سودے ہوے ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی وغیرہ 13125 جبکہ گھوٹکی 13050 مانگنا شروع ہو گئے ہیں ڈیلر حضرات۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی 13360/75 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد تینوں ملوں میں تقریباً 300 گاڑی کی روزانہ لفٹنگ ہو رہی ہے۔ آج صرف اتحاد شوگر مل سے 150 ٹرک کی لفٹنگ ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گھوٹکی میں بھی زبردست لفٹنگ ہو رہی ہے۔ گھوٹکی میں لفٹنگ کی باری ہی نہیں آ رہی ہے اتنی زیادہ لوڈنگ ہے۔ کے پی کے کی طرف سے بھی آج بھرپور ڈیمانڈ دیکھنے میں آئی ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے