پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 5600/5700 روپیہ من اوپن ہوئی ہے گزشتہ روز 5800 تک کام ہوے تھے تاہم آج 100 روپیہ من کمزور اوپن ہوئی ہے۔ دوسری جانب مونگ کی کاشت کے علاقوں میں 21 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں جو 27 جولائی تک رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے سپیل 15 اگست تک آتے رہیں گے۔ زیادہ بارشیں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی دیکھنے کو مل رہا ہے