پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ مضبوط ہی ہے۔ تھلوں سے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 9550/9650 روپیہ من من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تنزانیہ مال جو حیدر آباد منڈی میں پڑے ہیں وہ مال 4000 روپے میں بھی نہیں بک رہے ہیں۔ وہ باریک مال ہوتے ہیں۔ ملرز نہیں لیتے ہیں۔ جو امپورٹرز پہلی بار کام کرتے ہیں وہ سستا ہونے کی وجہ سے منگوا لیتے ہیں پھر بکتے نہیں ہیں۔ تنزانیہ کی بکنگ 570 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 6964 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ اور ابھی جنوری فروری شپمنٹ کر کے مال مل رہے ہیں جو مارچ یا اپریل میں آئیں گے۔ دوسری جانب تھر کے مال حیدر آباد منڈی میں 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور سبی والے مال حیدر آباد منڈی میں 7050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔