پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13400 جیسے ریٹ بن گئے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کے 13560/65 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج ریٹیل میں ڈیمانڈ تھوڑی سست ھے۔ تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ سینٹرل پنجاب گنے کی کافی کھینچ ھے۔ جھنگ شوگر ملز نے گیٹ کا ریٹ ہی 465/70 کر دیا ھے۔ کسان شوگر ملز آؤٹ زون سے 515 تک گنا خریدنا شروع ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جنوبی پنجاب کی بعض ملوں میں بھی گنے کی کھینچ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں تھوڑا بہت مال سیل کر تو رہی ہیں لیکن کھل کر سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ صرف ریٹیل میں گاہکی تھوڑی کم ھے۔