پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من بہتر ہے اور 8450/8550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ نہیں ہے کھل کر۔ مونگ حیدر آباد منڈی میں 8300/8400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدر آباد منڈی میں تھر کے اور سبی کے مال آ رہے ہیں۔ تھر 7200 جبکہ سبی 7000 روپیہ من تک مال ِبک رہے ہیں۔ سبی کی فصل 300/400 گاڑی تک کی سننے میں آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر مونگی میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ سٹاکسٹ مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔