پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 33000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ ایرانی زیرہ شارٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کسٹم والے مال پکڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے بیوپاری مال کی ذمہ داری نہیں اٹھاتے۔ نیچے ریٹیل میں مصالحہ جات کی ڈیمانڈ بہتر ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔