Sugar | چینی
Jan 03 2026
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
Jun 07 2023 16:32:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کمی ہوئی ہے اور 114 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 335 ڈالر ہے جبکہ انٹر بنک ڈالر 287.10 روپیہ کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بنکوں سے ڈالر کی دستیابی کھل کر نہیں ہے۔ آج کل بنکوں کو بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔ جو ایک دو روپیہ اوپر دیتا ہے اس کو ڈالر ملتے ہیں۔ جو نہیں دیتا اسے ڈالر آسانی سے نہیں ملتے۔ .
Jun 07 2023 16:25:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 300 روپیہ من کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 6900 تک سودے ہوے ہیں نئ مونگ کے جبکہ پرانی 7100 روپیہ من تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں موسم آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہو گیا ہے امید ہے اگر تین چار دن بارش نہ ہوئی تو دوبارہ منڈیوں میں آمد زیادہ ہو جائے گی۔ .
Jun 07 2023 16:20:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 0.50 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 168.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ خریدار کی نظریں فل الحال جو جہاز 15 تاریخ کو پورٹ پر لگنا ہے اس پر لگیں ہوئیں ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ جہاز لگنے پر مارکیٹ شائد ٹوٹے تھوڑی بہت لیکن ڈالر کو مد نظر رکھنا پڑے گا کہ انٹر بنک سے امپورٹرز کو ڈالر کس طرح ملتے ہیں۔ .
Jun 07 2023 14:05:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں ٹیکس ان پیڈ 10660 جبکہ ٹیکس پیڈ 10910 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں تھوڑا نرم ہے مارکیٹ۔ جون کے سودوں کی 11290 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ کیلئے پنجاب سے لوڈنگ اوپن ہو گئی ہے۔ تاہم یہ لوڈنگ پورٹل سسٹم کے تحت ہو گی۔ آج جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ مل سے گاڑیاں گئیں ہیں سندھ کیلئے۔ پورٹل سسٹم کا طریقہ کار وہی ہے جو پہلے ہم نے آپ کو بتایا تھا۔ اگر آپ کو پورٹل سسٹم کی سمجھ نہیں ہے تو جنوبی پنجاب کے ٹرانسپورٹ کمپنیوں والے 6000 روپیہ گاڑی کا لیتے ہیں باقی ڈاکیومنٹ وغیرہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں والے خود بنا کر دے دیں گے آپ لوڈنگ کرا لیں۔ جس کو پورٹل سسٹم سمجھ ہے وہ خود بھی لوڈنگ کرا سکتا ہے۔ فل الحال پرچون میں کام کاج سست ہے۔ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ سے لوڈنگ اتنی بھرپور ہو رہی کہ تین تین دن سے گاڑیاں ہی نہیں مل رہی ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو نے ٹیکس ان پیڈ مال لفٹنگ کرانے کی تاریخ میں 5 دن اضافہ کر دیا ہے اور 11 جون تک آپ بغیر جرمانہ کے مال لوڈ کرا سکتے ہیں۔ جس طرح مل سے لفٹنگ ہو رہی ہے ماہرین کا خیال ہے کہ 70/8 دن میں تمام ٹیکس ان پیڈ لفٹ ہو جائے گا مل سے۔ .
Jun 07 2023 13:20:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی میں 10000 سے 13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ پلانٹ والے برانڈد مال کا 14000 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ رات برسیم کی کاشت کے علاقوں میں بہت زیادہ بارش ہوئی اور کافی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جو کھیتوں میں کھڑا تھا وہ ضائع ہونے کی باتیں سننے میں آ رہی ہیں۔ 30% نقصان پہنچا ہے بارشِ سے۔ وانڈہو منڈی میں ابھی تک 25000 بوری جبکہ شیخو پورہ منڈی میں 8000/10000 بوری کی آمد ہوئی ہے ٹوٹل۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کراچی پرانا مصری برسیم 11500/600 کا خریدار بنتا ہے جبکہ امپورٹرز 11800 مانگتے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ نیا مصری برسیم 14000 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ بکنگ پرانے کی 900 جبکہ نئے کی بکنگ 1035/40 ڈالر فی ٹن تک موصول ہوئی ہے۔ پرانا 11500 تک پڑتا ہے کراچی آکر جبکہ نیا 13200 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر تھوڑا تیز ہوا ہے اور 287.10 جیسے بھاؤ ۔ موصول ہوئے ہیں۔ برسیم میں فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ امپورٹرز ابھی بکنگ میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ سب کا خیال ہے کہ بکنگ کے بھاؤ مزید ٹوٹ جائیں پھر بکنگ کرانی چاہیے۔ .
Jun 07 2023 13:02:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 115 روپیہ کلو۔تک ریٹ ہے۔ بکنگ 5 ڈالر کم ہوئ ہے اور 335 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 07 2023 12:49:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 3700/3800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ سفید جوار گنگا 5 روپیہ کلو مزید نرم ہے اور 245/250 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ پرولائن 290 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ گاہکی سست ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 150 توڑے کی آمدن تھی اور 4700/4800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ ملتان منڈی میں 4600/4700 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jun 07 2023 12:34:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500/19000 روپیہ من تک ریٹ ہے جبکہ باریک تل 17500/18000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال بھی کم ہیں جبکہ نیچے گاہک بھی نہیں بنتا۔ .
Jun 07 2023 12:29:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو ریگولر کوالٹی 275/285 مشین کلین مال 290/300 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ یوکرین 8 ایم ایم 5 روپیہ کلو۔مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 300/305 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یوکرین کے مالوں میں شکایات آ رہی ہیں مال ہلکے ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 350/355 روپیہ کلو جبکہ انڈیا 8 ایم ایم 355/360 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم لوکل مارکیٹ میں 410/415 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 450 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jun 07 2023 12:12:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 14200/14700 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جبکہ گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 19000/20000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی ایرانی دھنیا 13300 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15/20 دن بعد ایران کی نئ فصل شروع ہو جائے گی۔ انڈیا سے بھی امپورٹرز کے مال آئے ہوئے ہیں۔ .
Jun 07 2023 12:08:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 71000/72000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ کوئٹہ منڈی میں 67500/68000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امپورٹز بھی ضرورت کے مطابق ہی مال منگوا رہے ہیں جو آگے آسانی سے ِبک جائیں۔ ریٹ زیادہ ہیں گاہک بھی ضرورت کے مطابق ہی مال لیتا ہے۔ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے سیریا اور چائنہ سے بھی مال آئے ہیں۔ تاہم ابھی ٹریڈرز کی نظریں انڈیا کی مارکیٹ پر ہیں۔ انڈیا مارکیٹ فل حال رکی ہوئ ہے۔ 5900 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے۔ .
Jun 07 2023 12:05:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں دوپہر کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 169.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ پیر منگل پیمنٹ پر 170.5 روپیہ تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ جبکہ 15 دن پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jun 07 2023 11:58:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 13500/14000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jun 07 2023 11:51:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں شہزادی کوالٹی کا 12000/13000 روپیہ من تک گاہک بن جاتا ہے۔ جبکہ کولڈ سٹور مال 16000/17000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ کولڈ سٹور مالوں کا گاہک نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ کل موسم خراب تھا لائنوں پر- جامپور ابھی آگے مزید 14/15/16 کو بارشیں متوقع ہیں۔ شہزادی کوالٹی کی آمدن بھی تقریباً ختم ہے۔ .
Jun 07 2023 11:26:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر 201 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ جبکہ ایڈوانس پیمنٹ پر روپیہ دو کم میں بھی مال مل جاتے ہیں۔ مسور کرمسن مشین کلین مال 210/212 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 07 2023 11:19:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد شوگر ملز 11125 بھلوال 11100 سلانوالی پاپولر 11050 المعیز 2 11025 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11150 کمالیہ 10950 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو ٹیکس ان پیڈ 10670 جبکہ ٹیکس پیڈ 10940 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو جون کے سودے 11330 تک آخری کام ہوئے تھے۔ ڈھرکی اے کےٹی 11125 گھوٹکی 11150 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں النور 11250 شاہمراد 11250 مہران فاران تھرپارکر آبادگار 11300 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر مل نے ٹیکس ان پیڈ مالوں پر جرمانے کی تاریخ آگے کر دی ہے۔ 11 جون تک وقت ہے اس کے بعد 20 روپیہ بوری جرمانہ عائد ہو گا ٹیکس ان پیڈ مالوں پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 07 2023 11:07:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13850/13900 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jun 07 2023 11:01:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان منڈی میں فتح جنگ ہریپور کوالٹی 4700 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jun 07 2023 10:58:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل لائن 18200 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ فل حال کھل کر بیچ نہیں ہے۔ دوسری جانب کراچی تھرپارکر کوالٹی 18000 تک ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ .
Jun 07 2023 10:49:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسی لائن 25 روپیہ من مارکیٹ تیز اوپن ہوئ ہے اور 3650 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ تھل کی منڈیوں میں 9100 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق دونوں لائنوں پر مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Jun 07 2023 10:41:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 6800 جبکہ نئ 6600 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ روجحان 6550 جبکہ علی پور 6350 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ آج موسم صاف ہے لائنوں پر۔ .
Jun 07 2023 10:34:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 168.5 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مال مل بھی جاتا ہے۔ ِبک بھی جاتا ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان ہے مارکیٹ میں۔ انٹر بینک میں ڈالر 287.3 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 06 2023 17:16:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 11200/300 کا گاہک ہے پرانے مالوں کا جبکہ بیچ 11500 تک کی ہے۔ .
Jun 06 2023 17:10:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو ریگولر کوالٹی 275/285 مشین کلین مال 290/300 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ یوکرین 8 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 350/355 روپیہ کلو جبکہ انڈیا 8 ایم ایم 355/360 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم لوکل مارکیٹ میں 410/415 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 450 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی شام میں۔ .
Jun 06 2023 17:08:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3400/3500 روپیہ من تک ریٹ موصول ہوے ہیں۔ سبی کوالٹی کے بھاؤ 3700/3800 پہ رکے ہوئے ہیں۔ پرچون میں گاہکی سست ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا 250 جبکہ پرولائن 292/93 روپیہ کلو پہ رکی ہوئی ہے۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 4600/4700 روپیہ من جیسے حالات ہیں پرچون میں ڈیمانڈ سست ہے .
Jun 06 2023 16:53:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 13900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jun 06 2023 16:46:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں شہزادی ڈنڈی والے مال 12000/13000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ تاہم ابھی ارائول کم ہوئ ہے 2/3 دن سے۔ زیادہ تر کام شہزادی مورو اور کوٹ سلطان کے مالوں کے ہی ہو رہے ہیں۔ .
Jun 06 2023 16:40:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن شام کے اوقات میں 75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 3625 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ تھل کی منڈیوں میں 9100 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق دونوں لائنوں پر مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے۔ سیلنگ بہت ٹائیٹ ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Jun 06 2023 16:36:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 500 روپیہ من کمزور ہوے ہیں اور 18500/19000 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ باریک تل لیہ سائیڈ 17000 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 06 2023 16:26:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 500/1000 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 18000 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 18200/300 تک ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott