پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 19500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پرانا برسیم کی سیلنگ کم ہے کیونکہ مال اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی نیا برسیم 19500 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ آج ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر میں گزشتہ روز 1700 ڈالر تک سودے ہوے تھے تاہم آج 50 ڈالر نرم ہوئی ہے اور 1650 ڈالر جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جو کراچی آکر تقریباً 21900 تک پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں