میڈیا نیوز کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی چینی کی پیداوار اور قیمت سے متعلق مبینہ نااہلی پر فیصلہ۔ نگران وزیر اعظم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ وزارت صنعت کے ماتحت کرنے کی منظوری دیدی۔ اب وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی چینی کے کسی معاملے پر مداخلت نہیں کرسکتی نی اور اس فیصلے سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی بند ہو جائیگا۔ شوگرریٹس کنٹرول کرنے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل وزارت صنعت ترتیب دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ خبریں میڈیا پہ چل رہی ہیں۔ لیکن چینی کی مندہ تیزی کے عوامل کچھ اور ہیں۔ فل الحال اس طرح کی خبروں کو سن کر ہم نے کوئی غلط فیصلہ نہیں کرنا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق چینی میں فل الحال مندے کا رجحان ہے۔ جہاں سمجھ آئے گی وہاں کام کریں گے۔ فل الحال حالات سازگار نہیں ہیں۔۔ عارضی طور پر اگر مارکیٹ بڑھ بھی جاے تو وہاں اپنے آپ کو فارغ کرنا ہے۔