پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 3600 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ دوسری جانب تھل پنجاب کی منڈیوں میں بھی مارکیٹ گرم ہوئ ہے اور 9000 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائنوں میں مال ہی ختم ہیں۔ ان کے پاس جو بھی کوئ گاہکی آتی ہے لالا موسی سے خریداری کر کے مال دیتے ہیں۔ فل حال آگے آمدن آنے پر مارکیٹ نرم ہو سکتی ہے۔ سٹاکسٹ بھی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔