Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Dec 06 2025
Jul 21 2025 11:33:23 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 300 روپیہ من مزید کمزور ہے اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر مارکیٹ 19200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بائر آپشن مالوں کا ابھی کام نہیں ہو رہا ہے۔ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن مال 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز سیلر آپشن مال بیچ رہے ہیں کیونکہ آگے جب پورٹ پر مال لگیں تو خریدار سے پیسے وصول کر کے مال اٹھائے جا سکیں۔ .
Jul 19 2025 23:00:30 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ مزید کمزور ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ اور اگست ڈلوری کے 18500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر سیلر آپشن مالوں کے 18700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گاہک نہیں ہے جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ گاہکی نہیں ہے۔ بکنگ بھی 1500 ڈالر میں مال مل جاتے ہیں گاہک نہیں ہے۔ .
Jul 19 2025 17:28:47 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور سیلر آپشن مالوں کے 19000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مال مل جاتے ہیں جبکہ گاہکی خاموش ہے۔ .
Jul 19 2025 14:00:22 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 6900 جبکہ اوکاڑہ منڈی میں 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 19 2025 13:49:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ مزید 200/300 روپیہ من کمزور ہے اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 19700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ سیلر آپشن مال 19200 روپیہ من میں مل جاتے ہیں۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ .
Jul 19 2025 12:07:04 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jul 18 2025 15:40:03 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ اور اگست ڈلوری والے سودے اینی مارکہ 18600 میں مال مل جاتے ہیں جبکہ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن ضعیم یا سٹار 19400 میں مال مل جاتا ہے۔ فل حال امپورٹرز سیلر سودے ہی بیچ رہے ہیں بائر سودوں کا اب کام نہیں ہو رہا ہے مارکیٹ میں۔ سیلر سودے سستے ہیں اور امپورٹرز کو فائدہ بھی ہے جب مال لگے گا خریدار کو آواز دے سکتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 17 2025 18:16:39 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 20000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ امپورٹرز اور دکان دار ابھی گاہک نہیں ہیں۔ نیچے ابھی ریٹیل میں مال بکنے میں بہت وقت پڑا ہے اور نیچے وکرے سے پہلے پورٹ پر جو مال لگیں گے سنبھالنے پڑیں گے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 17 2025 15:10:03 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال بارشیں ہیں کام کاج سست ہیں۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 17 2025 13:35:55 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم رات کے اوقات میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور تھی اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے 20300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل میں گاہکی نہیں ہے۔ کیونکہ مصر کی لوکل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ مصر سے بکنگ ریٹ تو 1575 ڈالر ہے لیکن گاہک نہیں ہے۔ نا پاکستان گاہک ہے نا انڈیا۔ ابھی کافی وقت پڑا ہے مصر سے بکنگ ٹوٹنے کے امکانات ہیں پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 80٪ سے زیادہ کام ہو چکا ہے وقت سے پہلے ہی۔ ابھی پاکستان میں یہ سارے مال سنبھالنے پڑیں گے جب تک ریٹیل میں بکنا شروع نہیں ہوتے۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل بھی دیسی برسیم 16000 سے 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott