Red Chili | لال مرچ ثابت
Jul 09 2026
Jul 18 2022 15:10:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 5600/5700 پہ رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے .
Jul 18 2022 15:08:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6725 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج دال کی ڈیمانڈ بہت اچھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Jul 18 2022 13:16:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ایڈوانس پیمنٹ 228 نپر مسور 228 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 230 جیسے حالات ہیں دونوں کے۔ بکنگ کرمسن مسور 750 ڈالر تک کام ہوے ہیں پاکستان کیلئے انٹر بنک میں ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہوئی ہے۔ تاہم 750 ڈالر والا مسور کراچی آکر تقریباً 176.65تک پڑتا ہے انٹر بنک میں ڈالر 216/17 تک پہنچ گیا ہے۔ ریٹیل میں گاہکی اتنی شاندار نہیں ہے۔ مارکیٹ دوبارہ ٹھنڈی ہو سکتی ہے لوکل میں۔ .
Jul 18 2022 13:06:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9600 جبکہ فیصل آباد 9800/10000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Jul 18 2022 12:57:36 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں 12000 سے 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ پلانٹ والے مشین کلین مال 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ کراچی نیا برسیم گزشتہ روز 12000 جیسے حالات تھے لیکن آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہو گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ پرانا برسیم بھی کوئی بیچ نہیں ہے۔ مصر میں بکنگ 1225 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Jul 18 2022 12:38:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا 10000 جبکہ گولی دھنیا 14000/500 جیسے حالات ہیں انٹر بنک میں ڈالر 216/17 تک پہنچ گیا ہے اسکا اثر بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ .
Jul 18 2022 12:34:33 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین 33500 جبکہ ایرانی زیرہ 34000/35000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 216/17 جیسے حالات بن گئے ہیں جسکا اثر زیرہ پر بھی پڑے گا اور تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 18 2022 12:25:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جام پور کوالٹی 13500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں بارشوں کی وجہ سے لودھراں اور جام پور کی کوالٹی ناقص ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی بارشیں ہوئیں ہیں لیکن سندھ میں ابھی تک کوئی نقصان والی بات نہیں ہے۔ تاہم 23 جولائی سے ایک اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو 4/5 دن چلے گا۔ یہ سلسلہ سندھ اور جنوبی پنجاب ہر طرف بارشیں برسائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 اگست تک بارشوں کے سلسلے آتے رہیں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سندھ میں اگر مزید بارشیں ہونگی تو نقصان کا باعث بنیں گیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چائنہ میں مرچ کی کاشت کے دو مین علاقے شانگ ڈونگ اور چنگ شیانگ میں گزشتہ 6 روز مسلسل بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ پہلے وائرس کی وجہ سے نقصان ہوا تھا اب رہی سہی کسر بارشوں نے نکال دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چائنہ کی 75/80% فصل خراب ہو گئی ہے اور بارشیں اگر مزید جاری رہیں تو مزید نقصان کا باعث ہو گا۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کیونکہ چائنہ کی 75/80% فصل تباہ ہو جانا بہت بڑی بات ہے۔ پاکستان میں وقتی طور پر مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن آگے چل کر ایک زبردست قسم کی تیزی کے امکانات دیکھائی دے رہے ہیں۔ .
Jul 18 2022 12:09:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 3700 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Jul 18 2022 12:06:47 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی تھل پنجاب کی منڈیوں میں 9500 جیسے حالات ہیں 70% سفید 9700 80% سفید 9800 جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی میں تھر پارکر کوالٹی 10300/500 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ملرز خریداری نہیں کر رہے ہیں کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ کافی کمزور ہے۔ چونکہ انڈیا اور پاکستان میں گوارہ کی کاشت کے علاقوں میں زبردست قسم کی بارشیں ہوئیں ہیں جسکی وجہ سے انڈیا میں گوار گم کا ریٹ ٹوٹ گیا ہے۔ انڈیا میں گم 1300 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں جو موجودہ ریٹ چل رہے ہیں گوارہ کے اس حساب سے 1500 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ اس لئے مارکیٹ میں مندے کا رجحان بن گیا ہے۔ مارکیٹ مزید مندہ ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 09 2026
Jul 09 2026
Jul 09 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott