Sugar | چینی
Apr 13 2026
Mar 09 2023 13:51:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 100/200 تیز ہوا ہے اور 18300/400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں ڈیمانڈ اتنی زیادہ نہیں ہے دوسری جانب بیچ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے کیونکہ اسٹاک بہت تھوڑے ہیں اور مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط ہی نظر آ رہی ہے .
Mar 09 2023 13:38:28 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید بھاگ ناڑی 3850 جبکہ سبی لائن 3950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں گاہکی سست ہے تاہم لائنوں سے تھوڑا تھوڑا کام ہو رہا ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا کے بی آر وغیرہ 278/80 جبکہ پرولائن 325/30 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ آج انٹر بنک ڈالر بھی 283/288 تک پہنچ گیا ہے سدا بہار جوار اوکاڑہ 4200/4300 جیسے حالات ہیں۔ ملتان منڈی میں 4100 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے .
Mar 09 2023 13:36:28 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 5 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 207 جیسے حالات بن گئے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ کرمسن مسور بھی 2/3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 210/213 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر 283/288 کی سطح پر پہنچ گیا ہے دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں ریٹیل میں بھرپور گاہکی ہے۔ اور تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ بھی گرم ہے کیونکہ کینیڈا سے انڈیا خریدار ہے۔ .
Mar 09 2023 13:29:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد صبح کی پیمنٹ پر ٹیکس پیڈ 9460 میں مل جاتی ہے جبکہ پیر کی پیمنٹ پر 9475 میں مل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودے 9510 تک ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 09 2023 13:26:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 51000/52000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئٹہ منڈی میں 46500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے تھوڑے مال ِبک رہے ہیں۔ لوگوں کے پاس پرانے سٹاک پڑے ہوئے ہیں وہی تھوڑے تھوڑے بیچ رہے ہیں۔ تاہم نئے مال کا پڑتا اونچا ہے ڈالر بھی حرکت میں ہے اور کسٹم والے بھی جب دل کرے سختی کر دیتے ہیں۔ ڈالر کی وجہ سے امپورٹرز پریشان ہیں اور نئے مال کھل کر ُبک نہیں کروا رہے ہیں۔ .
Mar 09 2023 13:17:14 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت حیدر آباد منڈی میں 2500 بوری کی آمدن تھی۔ 9000/10500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مال گیلے ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں 12000/12500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مال حیدر آباد منڈی آ رہے ِبک رہے ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ گرم ہے ٹکڑا 13500 جبکہ گولی 18500/19500 جیسے حالات ہیں۔ تاہم جہاں کہیں گاہکی کا زور ٹوٹا مارکیٹ نرم ہو جائے گی۔ .
Mar 09 2023 13:10:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں دو روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 170 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے انویسٹرز بھی ایکٹو ہوے ہیں اور ملر بھی خریدار بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم لگ رہی ہے .
Mar 09 2023 13:05:47 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 13400/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Mar 09 2023 13:04:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 19000 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کنری منڈی میں 700 بوری کی آمدن تھی. 19000 سے 23000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کنری منڈی مارکیٹ 1000 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ لونگی کوالٹی 25000 سے 27000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 09 2023 12:43:19 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی روپیہ دو روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئی ہے اور 156 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز میں کچھ کمزور پارٹیوں کا مال ہے جس کی وجہ سے جہاز کے مال میں بیچ ہے۔ حالانکہ آج انٹر بنک میں ڈالر 283/288 روپیہ کا ہو گیا ہے جبکہ 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے اس جہاز میں بکنگ ہوئی تھی۔ جو کراچی آکر تقریباً 148 تک پڑتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ حاضر میں اردو جہاز کے مال کے ریٹ میں 8 روپیہ کلو کا فرق ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز ضرورت کا مال ہی خریدتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott