Sugar | چینی
Apr 13 2026
Mar 14 2023 14:55:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد سہ پہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 9400 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 9475/80 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Mar 14 2023 13:54:04 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 18300/400 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے فل الحال .
Mar 14 2023 13:42:55 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد دوپہر کے اوقات میں 20/25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 9370/75 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ مارچ کے سودے بھی 30/35 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 9460 تک کام ہوے ہیں۔ مارچ کا کام ٹیکس ان پیڈ کا ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں کام کاج سست ہے لیکن مارچ میں کھینچ ہے۔ جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی مارکیٹ سدھر جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق امید ہے اگلے ہفتے گاہکی نکل آے گی یعنی 17/18 مارچ سے 25/26 مارچ تک بھرپور گاہکی کا سپیل آے گا کیونکہ ان تاریخوں کے درمیان رمضان المبارک بھی شروع ہو جاے گا۔ رمضان المبارک سے ایک ہفتہ پہلے اور رمضان المبارک سے چار پانچ دن بعد بھرپور گاہکی رہتی ہے۔ ملیں فل الحال سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ مارکیٹ میں جو کام ہو رہا ہے سب انڈر پارٹی کام ہو رہا ہے۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے خریداری کرنی چاہیے .
Mar 14 2023 13:39:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین مارکیٹ گرم ہے کوئٹہ منڈی 1000 روپیہ من تیز ہے اور 48500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 52500/53000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ مضبوط ہے کھل کر سیل نہیں ہے۔ لوکل میں مال کم ہیں۔ .
Mar 14 2023 13:36:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت حیدر آباد منڈی میں 25000/3000 بوری آمدن تھی 10000/11000 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں۔ بڑی منڈیقں خالی ہیں۔ جو بھی سندھ میں آمدن ہوتی ہے مال ِبک جاتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 13000 جبکہ گولی 18000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں دکان دار ہی گاہک ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک نہیں ہیں۔ کوئٹہ مارکیٹ کمزور ہے ٹکڑا 12000 جبکہ گولی 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 14 2023 13:32:04 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 14500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ نئ 13500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ہلدی چھانگا مانگا پرانی 14000 جبکہ نئ 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 14 2023 13:19:44 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد شہزادی کوالٹی 18000/500 جبکہ ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 18000/18500 جیسے حالات ہیں اور نئی ہائبرڈ کے ریٹ 21000/500 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں ایسوسی ایشن کے صدر کیلئے 16 مارچ بروز جمعرات الیکشن کا انعقاد ہے اس لئے مارکیٹ میں دو تین دن کام کاج سست ہی رہنے کی توقع ہے۔ .
Mar 14 2023 13:13:00 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 3800/3900 روپیہ من جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار دو تین روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور گنگا کے بی آر وغیرہ 274/75 جبکہ پرولائن 318 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 100 توڑے کی آمد تھی 3900/4000 تک بولی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Mar 14 2023 13:00:39 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 203 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں جبکہ کرمسن مسور 208/212 پہ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں ریٹیل میں بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ صرف اور صرف کراچی میں پیمنٹ کا بحران ہے۔ مجموعی طور پر مسور کی مارکیٹ تیز رہنے کی توقع ہے۔ .
Mar 14 2023 12:49:41 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 149 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 145 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیہ سے کنٹینر کی شکل میں بکنگ 445 ڈالر فی ٹن ہے۔ تاہم کنٹینر میں کوئی بکنگ نہیں کرا رہا ہے کیونکہ بنکوں سے ڈالر مشکل سے ملتے ہیں اور کنٹینر کئی کئی دن پورٹ پر جب کھڑے رہتے ہیں تو ڈیمریج ڈیٹینشن لگ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر آج انٹر بنک میں 282.75 کی سطح پر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott