Clover Seed | اہم رپورٹ برسیم
Apr 18 2026
Mar 16 2023 20:50:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 3/4 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 206 جیسے حالات بن گئے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور 208 سے 212 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ کافی مضبوط نظر آرہی ہے کراچی سے سیلنگ کم ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی کراچی میں پیمنٹ کا بحران ختم ہوا مسور میں فورأ پیسے پڑ جائیں گے۔ .
Mar 16 2023 18:33:22 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18400/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Mar 16 2023 18:23:56 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290 سے 305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی 290/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 310/315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 320/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ میکسیکو 9 ایم ایم جارج برانڈ کے 480 روپیہ جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 16 2023 18:14:37 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 3800/3900 روپیہ من جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا 272 جبکہ پرولائن 320 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال ریٹیل میں گاہکی سست ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 3900/4000 جیسی پوزیشن ہے ۔1 گاڑی کی آمدن تھی۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پرانے مال 3100 سے 3400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ .
Mar 16 2023 18:11:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 18500/19000 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور مال کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 16 2023 18:09:20 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی 2900 روپیہ من جبکہ تھل 7300 روپیہ کوئنٹل پر مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بڑی منڈیوں میں نیچے گاہکی سست ہے تاہم لائنوں سے کھل کر بیچ بھی نہیں ہے۔ .
Mar 16 2023 18:06:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 14000 روپیہ کوئنٹل پر مارکیٹ رکی ہوئ تھی تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ شام میں مزید کمزور ہوئ ہے اور 54.47 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گوار گم 5 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 112.47 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Mar 16 2023 17:39:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 4 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 166 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی (ملنگ کوالٹی) 162 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی کے مال کراچی مارکیٹ میں کم ہیں۔ اس کے علاؤہ یہ ریٹ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوتے ہیں اس لئے انویسٹرز بھی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تھل پنجاب نئی فصل کا 6900/7000 روپیہ من کا خریدار ہے مئی کے سودوں کا۔ اس حساب سے اگر دیکھا جائے تو مئ کے سودوں کا ریٹ 175 روپیہ کلو بنتا ہے اسی لئے انویسٹرز کراچی والے مال کو لینا شروع ہو گئے ہیں۔ تھل پنجاب میں 6900/7000 روپیہ من کا گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال بھی تھل کی فصل اتنی نظر نہیں آ رہی ہے جو 2023/24 کی کھپت کو پورا کرے اس لئے ہمیں اس سال بھی آسٹریلیا سے ہی ایمپورٹ کرنا پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب سے انٹر بنک میں ڈالر کے مسائل بنے ہیں۔ چھوٹے ایمپورٹرز جو کنٹینرز کی شکل میں ایمپورٹ کرتے تھے ان کا کام تقریباً ختم ہو گیا ہے اب بڑے ایمپورٹر ایمپورٹ کرتے ہیں جہازوں کی شکل میں اور اتنی زیادہ رقم خرچ کر کے اگر معقول منافع نہ ملے تو ایمپورٹرز کام نہیں کرتے۔ پورٹ پر گزشتہ دنوں جو دو جہاز لگے تھے ان میں لوڈنگ چل رہی ہے۔ اگلا جہاز آنے تک پہلے والے مال کھاے پیئے جائیں گے۔ اگلا جہاز جو پہلے سننے میں آ رہا تھا 15 ہزار ٹن کا ہے آج ہماری ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ یہ جہاز 30 ہزار ٹن کا ہے۔ لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اسٹاکسٹ بھی متحرک ہو گئے ہیں ان ریٹوں میں خریداری کر رہے ہیں۔ کیونکہ نئی فصل کا ریٹ 7000 روپیہ کھل گیا ہے۔ کسان کے نقط نظر سے دیکھا جائے تو یہ کوئی بہت بڑا ریٹ نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال ڈالر 180 کا تھا جو اب 285 کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل 150 والا 300 کا ہو گیا ہے۔ جبکہ کھاد وغیرہ ہر چیز کی قیمت ڈبل ہو گئی ہے اس لئے ایک تو فصل ہی کم ہے دوسری اہم بات یہ ہے موجودہ ریٹ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوں گے اس سال۔ اس لئے حاضر ریٹ میں کالا چنا کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ایک ڈیڑھ ماہ کی بات ہے مئ میں مارکیٹ دوبارہ تیز ہو جائے گی اور کالا چنا میں اچھی مزدوری ملنے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 16 2023 17:35:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 202/203 جبکہ کرمسن مسور 205 سے 211 جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی شام میں۔ .
Mar 16 2023 17:33:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12200/250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott