Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Dec 06 2025
Jul 29 2025 15:13:15 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی بائر آپشن سودوں کی 19500 روپیہ من تک کی بیچ ہے جبکہ سیلر آپشن سودے 18800 میں مل جاتے ہیں۔ تاہم خریدار خاموش ہے۔ .
Jul 29 2025 15:00:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین گولڈن مال 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم اے گریڈ مال 215/18 جبکہ 8 ایم ایم 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 250/55 اور 8/9 ایم ایم 245/50 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 300/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 400/405 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال کوئی مزیداری نہیں ہے۔ پیمنٹ کا بحران ہے۔ .
Jul 29 2025 14:59:50 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور جہاز والے مالوں کے 192 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 198 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں کرمسن اور نپر زیادہ مال آ گئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے۔ بکنگ نیو کراپ نومبر دسمبر شپمنٹ 615 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز نیو کراپ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ .
Jul 29 2025 14:36:18 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 500 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 32500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 33500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 2350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ بکنگ میں گاہک نہیں ہے۔ .
Jul 29 2025 14:35:52 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 117/117.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال ضرورت کا کام ہے۔ بکنگ 350/55 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر 283.6 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 29 2025 14:35:24 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں معمول سے زائد بارشوں کے وجہ سے راجھستان گجرات کے علاقوں میں کراپ متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب مدھیہ پردیش میں نئے مالوں کی آمدن شروع ہوگئی ہے اور ریٹ تیز ہیں 6855 سے 7070 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 29 2025 14:34:43 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کویٹہ منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 12900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکرا کوالٹی 13400/13700 جبکہ گولی کوالٹی 14200/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 29 2025 13:49:02 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17400 سفینہ رمضان 17250 اور المعیز 2 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ملز نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آر وی کے شوگر ملز 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور مہران فاران 17100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حاضر میں کھل کر کام نہیں ہو رہے ہیں ۔ فارورڈ میں بھی کوئ کام نہیں ہو رہا ہے۔ ٹینڈر بھرنے کا وقت 31 جولائ تک ہے۔ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے۔ .
Jul 29 2025 12:50:59 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال آمدن تھوڑی ہے کچھ دنوں تک آمدن بڑھ جائے گی تب ہی کام کاج شروع ہونگے۔ .
Jul 29 2025 12:48:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مالوں کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ اوکاڑہ منڈی میں پرانے مال 7000 جبکہ آج نئے مالوں کی 25 توڑے تک آمدن تھی اور 6500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott