Sesame International Market Update| تل انٹرنیشنل مارکیٹ رپورٹ
Apr 12 2026
Jun 07 2022 12:32:00 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ 12000 سے 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 15500 سے 16500 جبکہ شہزادی کوالٹی 9000/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر مرچ ثابت میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 06 2022 06:05:15 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ 12000 سے 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ رکی ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 15000 سے 16500 جبکہ شہزادی کوالٹی 9000/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دریاؤں میں پانی کی انتہائی شارٹیج ہو گئی ہے جس سے نئے سیزن کی کاشت انتہائی متاثر ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی ختم ہوگیا ہے۔ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کی پانی کی کمی 22 سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ مجموعی طور پر مرچ ثابت میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ کیونکہ انڈیا جو دنیا میں 38% مرچ پیدا کرتا ہے وہاں مارکیٹ بہت تیز ہے۔ .
Jun 04 2022 06:32:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد 500 کمزور ہوئی ہے اور 12000/12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ شہزادی کوالٹی 9000/10000 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ لونگی کوالٹی 15000/16500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق وقتی طور پر مارکیٹ سست ضرور ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کیونکہ انڈیا سے سنم 334 کوالٹی ڈنڈی والی کا ریٹ 2550 ڈالر آرہا ہے جو کوئٹہ اگر تقریباً 23000/24000 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ جبکہ ہلکی کوالٹی 1850 ڈالر ہے جو 20000 تک پڑتا ہے۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سند میں کاشت انتہائی کم ہے۔ پنجاب میں بھی کاشت 25% فیصد ہے۔ 15 دن بعد جام پور کے علاقے شروع ہونگے۔ .
Jun 02 2022 07:36:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 01 2022 06:49:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں ہائبرڈ کوالٹی کے۔ شہزادی کوالٹی 9800 سے 10500 جیسے حالات ہیں۔ تیزی کا رجحان ہے اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ انڈیا کی سنم 334 ورائٹی ڈنڈی والی 2550 ڈالر ہو گئی ہے جو کوئٹہ آ کر تقریباً 23000/24000 تک پڑتا ہے۔ .
May 31 2022 08:02:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبڑڈ فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ من تیز ہوئ ہے۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 16000 تک کام ہوا ہے۔ اس وجہ سے حاضر میں مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ شہزادی کوالٹی کے 9500/10500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ لونگی کوالٹی کے 16500 سے 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے. .
May 30 2022 12:57:57 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ شہزادی کوالٹی 9000/10000 جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
May 24 2022 16:56:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ 6 ماہ کی پیمنٹ پر 14000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز انڈیا میں بات چیت ہوئی تو انڈیا کی گنٹور منڈی میں 155 روپیہ کلو سے 200 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت انڈین کرنسی کا اور پاکستانی کرنسی کا فرق 2.59 ہے۔ اس حساب سے انڈیا میں سب سے کم کوالٹی کی مرچ 400 روپیہ کلو بنتی ہے۔ یہ ریٹ انڈیا کی لوکل منڈی میں بنتا ہے۔ اگر اسکو پاکستان منگوایا جاے تو 500 سے 550 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ گزشتہ سال انڈیا میں انتہائی بارشوں کی وجہ سے فصل خراب ہو گئی تھی۔ اس لئے انڈیا میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ سندھ میں بیجائ انتہائی کم ہے۔ پنجاب میں ہاڑو مرچ کی بیجائ بھی 25 فیصد ہے۔ .
Apr 11 2026
Apr 11 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott