Guar | گوارہ
Jun 17 2026
Mar 18 2026 14:18:54 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں پورٹ والے مالوں کے 100/101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر جو جہاز آیا ہوا ہے اگلے ایک دو دن میں برتھ ہو جائے گا۔ حاضر 110/111 ریٹ ہے حاضر گاہک نہیں ہے صرف ریٹ ہی ہے۔ دکان دار پورٹ والے مالوں کا تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتے ہیں۔ ویسے بھی کام عید کے بعد ہی شروع ہونگے۔ ابھی نیچے کاؤنٹر میں کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 322 ڈالر والا جہاز بھی 2/3 دن تک ا جائے گا لیکن اس کو برتھ ملنے میں 7/10 دن لگ سکتے ہیں۔ اس ویسل میں 25 ہزار ٹن مال ہے اور جو لگا ہوا ہے اس میں 37 ہزار ٹن مال ہے۔ لوکل بھی سپلائ ضرورت سے زیادہ ہے جبکہ ابھی رمضان المبارک بھی ختم ہے اور آگے کاؤنٹر میں ڈیمانڈ بھی سلو ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل بھی سٹاک کافی پڑے ہیں بکنگ میں بھی مندہ لگ رہا ہے اپریل میں۔ صرف جنگی حالات جو بنے ہوئے ہیں اس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے نقل و حمل میں۔ ورنہ ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے مندہ ہی لگ رہا ہے۔ پھر آگے مزید پائپ لائن میں دو ویسل بک ہیں وہ مارچ اپریل شپمنٹ کے ہیں وہ ابھی لوڈ نہیں ہوئے ہیں آگے لوڈ ہونگے۔ امپورٹرز بھی جہاز والے مال میں سیلنگ دے رہے ہیں ہاتھ روک نہیں رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Mar 17 2026 14:09:25 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں گاہک نہیں ہے۔ کام کاج نہیں ہیں جبکہ جہاز والے مالوں کے 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مالوں میں ہی ضرورت کے مطابق گاہک بن جاتا ہے۔ آگے لائن میں مزید 2 ویسل بھی آنے کو ہیں اور دوسری جانب کینیڈا اور رشیا میں بھی کیری فارورڈ سٹاک کافی پڑے ہیں بکنگ بھی آگے نرم نظر آرہی ہے۔ .
Mar 16 2026 14:30:43 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور حاضر میں 114/115 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں کراچی مارکیٹ میں جبکہ جہاز والے مالوں کے 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی خاموش ہے۔ کام کاج سست ہے۔ .
Mar 14 2026 14:09:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور حاضر میں 116 جبکہ جہاز والے مالوں کے 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں گاہک نہیں ہے کام کاج نہیں ہے آگے عید کے بعد ہی کام کاج شروع ہوگئے تاہم جہاز والے مالوں میں گاہک بن جاتا ہے۔ .
Mar 12 2026 14:13:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ جہاز والے مال 2 روپیہ کلو کمزور ہے اور 102/102.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ حاضر بھی کوئ گاہک نہیں ہے 117 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ بس یہی آگے دو چار دن ہیں اس کے بعد کے لیبر عید کی چھٹیوں پر چلی جائے گی اور ملز بھی کلوز ہو جائیں گی۔ پھر کام عید کے بعد ہی ہونگے۔ بکنگ بلک میں جو ویسل بک ہوا ہے اس میں ری سیل میں 325 ڈالر میں مال مل جاتے ہیں۔ .
Mar 11 2026 14:33:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں جہاز والے مالوں کی بیچ ہے۔ .
Mar 10 2026 14:36:06 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر میں 122/123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 322 ڈالر والا ویسل رشیا سے لوڈ ہوچکا ہے اور کراچی پورٹ کے لیے نکل چکا ہے۔ .
Mar 09 2026 14:14:59 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور حاضر میں 121/122 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 105/106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ آگے جہاں جہاز والے مالوں کی ڈیلوری ملنا شروع ہوئی وہاں ریٹس میں کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Mar 07 2026 14:11:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر میں 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل ریٹ شارٹیج کی وجہ سے تیز ہے۔ جب ویسل والے مال کی ڈلوریاں ملنا شروع ہونگی حاضر ریٹوں میں کمی بن سکتی ہے۔ امپورٹرز کو 105 میں بھی نفع ہے۔ امپورٹرز آمدن والے مالوں کی سیلنگ دے رہے ہیں۔ اور مزید بھی وقتاً فوقتاً پائپ لائن میں مال بک ہیں۔ جس کسی کو لینا ہوتا ہے آگے جہاز میں مال خریدتا ہے وہ حاضر سے 14 روپیہ کلو ریٹ کم ہے۔ ییلو پیس فروری میں بلک میں 23981 ٹن مال آیا ہے جبکہ اس کے علاؤہ 332 کنٹینرز آئے ہیں۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی تھی ریٹ کم ہونے کی وجہ سے۔ کراچی مال گوداموں میں نہیں گئے ہیں سارا مال بک گیا ہے۔ .
Mar 05 2026 14:04:42 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 3 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 121 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں جبکہ جہاز والے مالوں کے 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں ریٹس کافی تیز ہوگئے تھے تاہم فلحال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہورہی ہے۔ .
Mar 04 2026 22:45:21 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہے اور 123/124 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مال جو آئے تھے بک گئے ہیں۔ اب اگلے ویسل والے مالوں میں گاہکی بھی اچھی ہے جبکہ سیلنگ بھی ہے۔ .
Mar 04 2026 13:38:17 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر مال دوبارہ شارٹ ہیں مارکیٹ 4 روپیہ کلو حاضر تیز ہوئ ہے اور 122 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال حاضر مال شارٹ ہیں۔ شارٹیج کا ریٹ ہے جبکہ جو ویسل پورٹ پر لگنا ہے اس کے 105/106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ویسل میں مال بھی 37000 ٹن تک ہے۔ جہاز والے مالوں کی بیچ ہے۔ .
Mar 03 2026 14:08:43 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مزید تیز ہے اور حاضر میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ جو ویسل پورٹ پر لگنا ہے اس میں 105 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ حاضر جو مال لگے تھے کھائے پیے گئے ہیں ابھی اگلے ویسل میں گاہک بن جاتا ہے۔ .
Mar 02 2026 13:55:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ بہتر ہے۔ مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور حاضر میں 115 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ جبکہ ویسل والے مال کے جو لگنا ہے پورٹ پر 104/105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر تو مال سارے بک بکا گئے ہیں۔ اب جو مال لگنا ہے اس میں گاہکی ہے۔ بکنگ ویسل والے مال کے 330 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 104 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Feb 28 2026 19:34:20 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور حاضر والے مالوں کے 112 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ جو ویسل پورٹ پر آیا ہے اس میں 103 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہک ہے۔ مارکیٹ 8/10 روپیہ کلو کریکشن آ گئ تھی۔ ابھی مارکیٹ دوبارہ بہتر ہے۔ .
Feb 28 2026 16:18:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور 111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 318 ڈالر والے ویسل کے 102/103 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 28 2026 14:42:50 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر میں 110 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 317 ڈالر والے ویسل کے 101/102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پورٹ پر ویسل تو پہنچ گیا تاہم فلحال برتھ نہیں ملی ہے۔ .
Feb 26 2026 22:23:07 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ مزید نرم ہے۔ حاضر گودام کے مالوں کے 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مل پہنچ مالوں کے 110 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر گاہکی سست ہے۔ .
Feb 26 2026 14:06:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 110/111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 317 ڈالر والے ویسل کے 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 317 ڈالر والا ویسل آج کراچی پورٹ پر پہنچ جائے گا جس میں 37 ہزار ٹن تک ییلو پیس ہے تاہم جہاز کو پورٹ پر برتھ کب ملے گی اسکا کوئی پتہ نہیں ہے۔ .
Feb 25 2026 19:42:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور حاضر میں 110/111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اگلے ویسل میں 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر گاہکی سست ہے آگے جہاز والے میں تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Feb 25 2026 14:52:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ نرم ہے۔ حاضر 112 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پورٹ والے مالوں کے۔ حاضر میں اب خریدار اتنی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ آگے سستا کر کے جو مل رہا ہے۔ ملرز نے آگے 15/20 دن کا جو مال بکنا ہے وہ لے لیا ہے۔ اگلے ویسل میں ایڈوانس میں ہی ملرز مال لے رہے ہیں۔ 8 روپیہ کلو ریٹ کم ہے حاضر سے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ اگلے ویسل میں 104 روپیہ کلو بھاؤ ہیں۔ اس ویسل میں تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ بکنگ بلک میں 331 ڈالر میں مال بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 104.35 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ کنٹینر میں 340/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن کنٹینر کا ریٹ بھی زیادہ ہے اور آنے میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔ بلک ویسل میں ہی ری سیل میں مال مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی بکنگ میں نہیں جانا چاہیے۔ بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے۔ سپلائ بہت زیادہ پڑی ہوئ ہیں انٹرنیشنل۔ اور انڈیا بھی خریدار نہیں ہے۔ انڈیا نے 2025 میں 13 لاکھ ٹن ییلو پیس امپورٹ کیا ہے جبکہ 2024 کے مقابلے میں 56% تک کم ہے۔ .
Feb 25 2026 11:05:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور حاضر پورٹ والے مالوں کے 112 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اگلے ویسل کے 104.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست تھی۔ سارے ملرز پہلے نے پہلے سے ہی مال خریدے ہوئے ہیں۔ .
Feb 24 2026 14:34:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حاضر جو پورٹ پر مال لگا ہوا ہے اس کے 113.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اگلے ویسل کے 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اگلا ویسل جو ہے یہ مارچ کے شروع میں آ جائے گا لیکن برتھ اس کو لیٹ ہی ملے گی۔ برتھ 10 مارچ کے بعد ملے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے کام کافی ہوئے تھے ابھی ٹریڈرز وہی کام نپٹا رہے ہیں۔ نئ فریش خریداری نہیں ہے نیچے مارکیٹ میں اس وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ابھی جو ویسل پورٹ پر لگا تھا اس میں تو سارا مال بک بکا گیا ہے۔ ملرز کی آگے 20 دن کی دال پہلے سے ہی بکی ہوئ ہے۔ ابھی فل حال جو پہلے کام ہوئے تھے مارکیٹ میں انہی کو نپٹایا جا رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایک بلک ویسل بک ہوا ہے کینیڈا سے 15 ہزار ٹن کا 331 ڈالر میں۔ اس سے پہلے ایک پائپ لائن میں 322 ڈالر میں بھی مال بک ہوا ہے۔ اتنا مال تو ٹھیک ہے پائپ لائن میں آگے وقت کے ساتھ نیچے بک جائے گا ریٹ کم ہیں۔ ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ لیکن اگر مزید مال بک ہوتا ہے تو لوکل دوبارہ زیادہ سپلائ کی وجہ سے مارکیٹ انڈر کاسٹ بھی جا سکتی ہے۔ ابھی آگے مزید بکنگ میں فل حال نہیں جانا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ زیادہ ہے ییلو پیس کی۔ زیادہ سپلائ کی وجہ سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مارکیٹ پر پریشر پڑ سکتا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ییلو پیس کا کم ترین ریٹ 290 ڈالر تک آیا تھا تاہم اس وقت گندم کا ریٹ 330 ڈالر تک تھا۔ ابھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 230 ڈالر ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مکئ کا ریٹ بھی کافی کمزور ہوا ہے 245 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ا گیا ہے۔ باقی چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فل حال مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ بھی زیادہ ہے اور اس بار انڈیا بھی گاہک نہیں ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلو پیس کا۔ پچھلے سال انڈیا نے 38 لاکھ ٹن تک ییلو پیس خریدا تھا جس کی وجہ سے پچھلے سال بھی زیادہ سپلائ کے باوجود قیمتیں رک گئ تھیں۔ لیکن اس بار ییلو پیس کی انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہے ہیں۔ .
Feb 23 2026 14:40:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر میں 113 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پورٹ والے مالوں کے۔ فل حال رکی سی ہے۔ اوپر لیول پر امپورٹرز کو ان ریٹوں میں نفع بھی اچھا ہے ہاتھ روکتے نہیں ہیں۔ آگے بھی جو بلک میں مال لگ رہا ہے 100 روپیہ کلو پڑتے والا ہے۔ نفع اچھا ہے تھوڑا تھوڑا ہر ریٹ میں بیچ رہے ہیں۔ دوسری جانب ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ اگر اگلا جہاز لگنے سے پہلے آگے جہاں کہیں نیچے فریش گاہکی نکلتی ہے تو لوکل مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ تاہم آگے لانگ ٹرم میں بکنگ میں نہیں جانا چاہیے ابھی رکنا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ کافی زیادہ ہے اور اس بار انڈیا بھی ییلو پیس میں گاہک نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott