Yellow Peas | ییلو پیس
Jan 23 2026
Feb 16 2023 16:13:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 162 جیسے حالات بن گئے ہیں کل کی پیمنٹ پر۔ جبکہ جہاز کے مال کے ریٹ 156 تک رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ریٹیل میں گاہکی بالکل خاموش ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کے مال میں ہو سکتا ہے ایک دو روپیہ کلو کی مزید نرمی ہو سکتی ہے۔ جب جہاز کے مال کی ڈیلیوری کی سپیڈ تیز ہو جائے گی تب حاضر اور جہاز کے مال ریٹ ایک ہی ہو جانے ہیں۔ حاضر میں مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Feb 16 2023 12:59:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور جہاز والے مال کے 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر ڈلوری مالوں کے 163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 264/265 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 15 2023 17:08:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور حاضر 166 جبکہ جہاز والے مال 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 15 2023 13:02:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور اوپن ہوئ ہے اور جہاز کے مال کے 159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر مالوں کے 167 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 14 2023 16:42:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور جہاز والے مال 160 جبکہ حاضر 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 14 2023 13:04:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں جہاز والے مال کے 161 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر مالوں کے 171 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ 268 کے لیول پر ہے لیلن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ بینکوں سے ڈالر بہت کم ملتے ہیں۔ .
Feb 13 2023 16:55:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی جہاز کا مال 162 جبکہ حاضر مال 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک ایمپورٹر کی جہاز کے مال میں ڈیلیوری بائر نکلی ہے لیکن وہ 172 مانگ رہا ہے۔ باقی ایمپورٹرز کی ڈیلیوری نہیں نکلی ہے۔ تاہم حاضر میں کام کاج سست ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 271 سے 273 جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 13 2023 13:49:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں جہاز والے مال کے 163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ حاضر مالوں کے 173 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے دال کی گاہکی ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ تاہم ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ .
Feb 11 2023 17:53:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور جہاز والے مال کے 162 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ نیچے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے۔ .
Feb 11 2023 13:02:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 2 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئی ہے اور 160 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں جہاز کے مال کے۔ جبکہ حاضر بھی مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 170 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Feb 10 2023 15:21:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور جہاز والے مال کے 162 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مل جاتا ہے جبکہ گاہک کمزور ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 09 2023 16:57:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر 175 جیسے بھاؤ ہیں۔ جبکہ جہاز کے مال میں 164 جیسے حالات ہیں۔ حاضر میں دال کی گاہکی سست ہے۔ تاہم ٹریڈرز جہاز کے مال کی دال کا لین دین کر رہے ہیں۔ جہاز کے مال کی ڈیلیوری ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2023 13:22:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ جہاز والا مال 164 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔جبکہ حاضر میں جس کے پاس مال ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی اور نیچے گاہکی سست ہے۔ دوسری جانب ڈالر انٹر بینک میں ریٹ 273/274 آ رہا ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 08 2023 16:41:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں رکے ہوئے ہیں حاضر میں 178/79 جیسے حالات ہیں۔ تاہم ریٹیل میں دال کی گاہکی انتہائی خاموش ہے۔ جہاز کے مال 165 روپیہ کلو تک ہیں۔ تاہم جہاز کے مال میں ابھی تک ڈیلیوری شروع نہیں ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے پیر تک ڈیلیوری شروع ہو جاے۔ جہاز تو اتر کر کسٹم کے شیڈ میں چلا گیا ہے اب جس جس ایمپورٹر کو ڈالر ملیں گے وہ ڈاکیومنٹ ریٹائر کرا کر مال کی ڈیلیوری دیتا جاے گا۔ .
Feb 08 2023 13:27:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی جہاز والے مال کے ریٹ میں 1 روپیہ کلو کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 165 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ حاضر کے ریٹ 3 روپیہ کلو بڑھ گئے ہیں اور 179 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر میں مال کی شارٹیج ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 276/77 جیسے حالات ہیں لیکن بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ .
Feb 07 2023 17:08:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 166 پہ رکے ہوئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دال ییلو پیس کے 195 تک کام ہوے تھے آج 195 کی بیچ ہے لیکن خریدار خاموش ہے۔ جہاز کے مال کے یہ ریٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ایک اور جہاز جو 36000 ٹن کی کھیپ لے کر کینیڈا سے نکلا ہوا ہے وہ اندازہ ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔ .
Feb 07 2023 12:59:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ییلو پیس کراچی مارکیٹ 6 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 166 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں جہاز والے مال کے جبکہ حاضر مال نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے اور نیچے گاہکی سست ہے۔ سٹیٹ بینک نے نوٹس جاری کیا ہے کہ 18 جنوری سے پہلے والے ڈاکیومنٹس کو پہلے کلئر کیا جائے۔ اور انہیں بینکوں سے تھوڑے تھوڑے ڈالر مل رہے ہیں ۔ .
Feb 06 2023 17:02:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں مال ہی نہیں ہیں جبکہ جہاز والے مال کے 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ شام میں دوبارہ تیز ہو گیا تھا اور 275 تک تھا۔ لیکن ڈالر کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 06 2023 13:49:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر میں بیچ ہی نہیں ہے جبکہ جہاز والے مال کے 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ کھل کر ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 04 2023 16:56:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 178 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ جہاز کے مال میں 168 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال شارٹ ہے۔ جبکہ جہاز کے مال کی ڈیلیوری ماہرین کے مطابق جمعرات جمعہ سے شروع ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب جہاز آتا ہے تو وہ کسٹم کے شیڈ میں اتارا جاتا ہے جس کا پندرہ دن کا ایک روپیہ کلو کرایہ دینا پڑتا ہے جہاز پانچ دن میں مال خالی کر کے چلا جاتا ہے پھر ایمپورٹرز کو جیسے جیسے بنک سے ڈالر ملتے ہیں ایمپورٹرز کاغذات کلئیر کرا کے ڈیلیوری دیتے رہتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کینیڈا سے ایک جہاز اور لوڈ ہو کر نکلا ہوا ہے۔ 36000 ٹن کا یہ جہاز 2 مارچ کو کراچی پورٹ پر پہنچنے کی تاریخ شو کر رہا ہے۔ یہ تاریخیں آگے پیچھے ہوتی رہتی ہیں ہم جہاز کی آمد کے متعلق ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جو پورٹ پر 13000 ٹن جہاز لگا ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 36000 والے جہاز کے پہنچنے سے پہلے پہلے پرانے مال کھانے پیئے جائیں گے۔ 36000 ٹن والا جہاز 477 ڈالر میں بک ہوا تھا جو آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 150 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ تاہم اصل پڑتا اس دن ہی سامنے آے گا جس دن ایمپورٹر کو بنک سے ڈالر ملیں گے۔ .
Feb 04 2023 13:48:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ گرم ہی ہے حاضر مالوں کے 176 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ جہاز والے مال کی بیچ ہی نہیں ہے۔ 170 ریٹ مانگتے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ ڈالر کے پیچھے ہی چل رہی ہے۔ آج ہفتہ ہے انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ .
Feb 03 2023 15:27:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی فل الحال کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے۔ جیسے ہی کوئی اپڈیٹ موصول ہو گی اپڈیٹ کر دی جائے گی۔ .
Feb 02 2023 17:22:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر مال 175 جبکہ جہاز والے مال کے 163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 273 تک تھا۔ .
Feb 02 2023 13:07:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی روپیہ دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں بھی 163 کی باتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر پھر تیز ہوا ہے اور 173 کی باتیں سننے میں آ رہی ہیں۔ .
Feb 01 2023 17:13:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر ڈیلیوری کے ریٹ 172/73 تک رہے ہیں۔ دال ییلو پیس 187/88۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 159 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 160 تک آتی ہے ایمپورٹرز جہاز کا مال فروخت نہیں کر رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ یہ جو پہلے کے سودے پاکستانی روپیہ میں فروخت ہوے ہوے ہیں وہی آپس میں لین دین ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جہاز کے مال میں دال ییلو پیس کا 175 میں کام ہوا ہے۔ جہاز کے مال کی پیمنٹ ایڈوانس ہوتی ہے جبکہ ڈیلیوری 15/20 دن لگیں گے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج یا کل کینیڈا سے ایک اور 36000 ٹن کا جہاز لوڈ ہو کر نکلے گا۔ فل الحال ہمارے پاس ٹریکر نہیں آیا ہے جیسے ہی ٹریکر آے گا ہم آپ کو جہاز کراچی پہنچنے کی تاریخ بھی دے دیں گے۔ .
Feb 01 2023 13:52:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 170 جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کے جبکہ جہاز والے مال کے 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ .
Jan 31 2023 17:37:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ حاضر میں 3 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 170 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں دوپہر تک 160 جیسے حالات تھے تاہم اس وقت 3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 157 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے .
Jan 31 2023 13:47:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر ڈیلیوری 172/73 جیسے حالات ہیں۔ دال حاضر ڈیلیوری 187/88 تک کام ہوے ہیں۔ جہاز کے مال میں 158.50 کا خریدار ہے جبکہ 160 تک بیچ آتی ہے۔ ییلو پیس جہاز کے مال والی دال 175 تک کام ہوے ہیں۔ جہاز کے مال کی ڈیلیوری میں 15 دن لگ سکتے ہیں .
Jan 30 2023 19:52:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی رات کے اوقات میں حاضر ڈیلیوری 173/74 تک کام ہوے ہیں۔ دال ییلو پیس 186/87 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر 13000 ٹن کا ایک جہاز لگا ہے اور ایمپورٹرز نے جن پارٹیوں کو 135/40 میں مال بیچے ہوے تھے ان کال دی کہ پیمنٹ جمع کرائیں اس لئے جن کے پاس پیمنٹ نہیں تھی انہوں نے مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر بیچ نکالی جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں مارکیٹ 150/52 ٹچ کر گئ۔ تاہم جب لوگوں کی پیمنٹ کی ضرورت پوری ہو گئی تو مارکیٹ فورآ تیز ہو گئی اور اس وقت 158/60 جیسے حالات بن گئے ہیں جہاز کے مال میں۔ جہاز کے مال کی پیمنٹ صبح ہو گی اور ڈیلیوری 15/20 بعد ہو گی کیونکہ ایمپورٹرز کو ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Jan 30 2023 14:45:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلوپیس کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے 152 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جہاز والے مال کے۔ مارکیٹ نرم ہے پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott