Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 07 2026
Jan 28 2023 14:03:50 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 194 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ 2 فروری پیمنٹ پر 195 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jan 28 2023 11:56:41 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے۔ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 191 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی کے۔ .
Jan 28 2023 11:27:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 188 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ سرگودھا منڈی میں 7800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج ہفتہ ہے انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت کالے چنے میں تیزی کرنسی کے کمزور ہونے کی وجہ سے ہے۔ مارکیٹ کا دارومدار سوموار کو ڈالر کی قیمت اور ڈالر ملنے کی صورت پر نمودار ہوگا۔ .
Jan 27 2023 15:03:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کلا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہے اور 3/4 روپیہ کلو مزہد تیز ہوئ ہے اور 190/191 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 275 تک ریٹ آ رہے ہیں۔ .
Jan 27 2023 14:11:45 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 3/4 روپیہ کلو مارکیٹ گرم ہے اور 188/189 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال سیلنگ انتہائ کم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 260/268 روپیہ جیسے حالات ہیں امپورٹ میں۔ .
Jan 26 2023 16:22:00 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔کالا چنا کراچی مارکیٹ 183/184 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 2 فروری کی پیمنٹ پر 185 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر 9% تک تیز ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پہلے تو مارکیٹ انتہائ گرم ہو گئ تھی پھر پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھنے میں آئ ہے۔ .
Jan 26 2023 14:29:06 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو کی کریکشن آئ ہے اور 184/185 روپیہ کلو جیسے حالات ہکن نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ .
Jan 26 2023 13:54:39 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ کافی گرم ہے4/5 روپیہ کلو مزید تیز ہو گئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر شوٹ اپ کر گیا ہے 265 روپیہ ریٹ آ رہا ہے۔ سی ایچ کے ایم 188 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ ہے۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے اور گاہکی بھی بہت ہے۔ فل حال مارکیٹ کافی گرم ہے۔ ساتھ ساتھ نفع بھی لازمی پکا کرنا چاہیے۔ .
Jan 26 2023 11:24:05 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ انتہائ گرم ہے اور 5 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے 183 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک ڈالر ریٹ 250.23 پیسے تک ریٹ آ رہے ہیں۔ تاہم ڈالر ملنے کی واضح صورت حال ظہر کے بعد ہی پتا چلے گی ۔ .
Jan 25 2023 18:50:20 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں دوبارہ گرم ہوا ہے 2 روپیہ کلو تیزی کے ساتھ 178 تک کام ہوے ہیں۔ 2 فروری کی پیمنٹ پر 179 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے .
Jan 25 2023 17:40:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں روپیہ دو روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 176 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دو تین دن میں یک دم تیزی آئ ہے۔ آج تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت مندہ تیزی کا محور انٹر بنک میں ڈالر کے ریٹ ہیں۔ تاہم پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی زیرک قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت نارمل ڈیمانڈ چل رہی ہے۔ 21/22 فروری تک جب شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو گا تو ڈیمانڈ آہستہ آہستہ عروج پر جانی شروع ہو جاے گی۔ پھر ڈیمانڈ اور سپلائی کا کھیل شروع ہو جاے گا۔ .
Jan 25 2023 15:05:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں مزید گرم ہوا ہے اور 176/77 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 4 فروری کی پیمنٹ پر 178.50 تک کام ہوے ہیں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 25 2023 12:11:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا کراچی 1سے 2 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 175/76 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7300 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کے 232 جیسے حالات ہیں لیکن بنک ڈالر نہیں دے رہے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر کسی وقت بھی مزید تیز ہو سکتا ہے۔ .
Jan 24 2023 19:53:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 174 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حکومت نے منی ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر فری فلوٹنگ کرنے کا گرین سگنل دیا ہے۔ محسوس یہ ہو رہا ہے کہ انٹر بنک میں بھی ڈالر تیز ہو جائے گا کیونکہ ایمپورٹرز کوئی سودا بیچنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ .
Jan 24 2023 16:39:26 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 172 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر ۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Jan 24 2023 12:35:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا آج 3 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 171 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ کی ٹون گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چند دن پہلے جو جہاز پورٹ پر لگا ہے وہ کسٹم کے بانڈڈ وئیر ہاؤس میں اتر رہا ہے اس کے ڈاکیومنٹ ریٹائر نہیں ہونا شروع ہوئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس جہاز کے مال میں تھوڑے تھوڑے ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے گے کیونکہ بنک ڈالر ہی تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں۔ دوسری جانب جو مال کنٹینرز کی شکل میں پورٹ پر موجود ہیں وہ بھی پھنسے ہوئے ہیں ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر کے 230.60 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آسٹریلیا سے آج کل بکنگ کے ریٹ نہیں آرہے ہیں کیونکہ کنٹینر کی بکنگ فل الحال ایمپورٹرز نہیں کرا رہے ہیں۔ اور جہاز میں بھی جو پہلے کی بکنگ ہوئی ہوئی ہے وہی ہے۔ کوئی نیا کام سننے میں نہیں ا رہا ہے۔ ماہرین فروری اور مارچ میں تیزی کا رجحان ہی بتا رہے ہیں کیونکہ آگے رمضان المبارک کا مہینہ ا رہا ہے جو بہت بڑی لاگت کا مہینہ ہوتا ہے۔ آسٹریلیا کے پورٹ پر ایک جہاز لوڈنگ کیلئے گیا ہوا ہے۔ جب جہاز آسٹریلیا سے روانہ ہو گا کراچی کیلئے تو ہم صحیح اندازہ بتا سکیں گے جہاز کب کراچی پورٹ پر لگے گا۔ .
Jan 23 2023 16:31:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 0.5/1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 168/168.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے سیلنگ کم ہے۔ .
Jan 23 2023 11:43:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 167.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر امپورٹ ریٹ 231.5 روپیہ تک ہو گیا ہے اور کھل کر ملتا بھی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں بھی ڈالر کا مسئلہ ہے۔ بنگلہ دیش کے چٹاگانگ پورٹ پر تین جہاز میں 54000 ٹن کا مال پھسا ہوا ہے جس میں چینی سویا بین آئل اور پالم آئل ہیں۔ ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے ان مالوں کی ایل سی کلیر نہیں ہوئ ہے۔ .
Jan 21 2023 18:12:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں کراچی 168 روپیہ کلو پہ رکا ہوا تھا۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی کڑوی گولی نگلنے پر مجبورڈالر مقابل روپے کی سرکاری شرح کم از کم 10 فیصد گھٹے گیبجلی گیس کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں زبردست اضافہ ناگزیر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر 250 کا ہو سکتا ہے۔ .
Jan 21 2023 12:09:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 167/168 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Jan 20 2023 15:09:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 167 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پنجاب کی مارکیٹیں آج بند ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی خاموش تھی اور کھل کر سیلنگ بھی نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 230.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ لیکن کھل کر ڈالر ملتا نہیں ہے۔ .
Jan 19 2023 16:49:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 167/167.50 تک کام ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جنوری کے مہینے میں آسٹریلیا سے اندازہ ہے کہ دو جہاز کالا چنا کے لوڈ ہونگے ایک جہاز 25 ہزار ٹن کا آسٹریلیا پورٹ پر لوڈنگ کیلئے چلا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا جہاز شائد جنوری کی آخری تاریخوں میں لوڈنگ کیلئے جاے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایک جہاز 25 ہزار ٹن جبکہ دوسرا جہاز 21 ہزار ٹن کا ہے۔ .
Jan 19 2023 11:31:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 167 روپیہ کلو کا گاہک ہے نمبر 1 کوالٹی کا ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال ڈالر کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی طرف سے خالی تصلیاں ہی ملی ہیں جب تک ختمی طور پر ڈالر کا کوئ حل نہیں ہوتا لوکل مارکیٹ بہتر ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ ہاں اگر ڈالر کا مسئلہ جلدی حل ہو جاتا ہے تو پھر مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے۔ اموپرٹرز کا کہنا ہے کہ ڈالر بھلے مہنگا ہو جائے لیکن ملے تو سہی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک امپورٹر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا سپتمبر اکتوبر والے سودے بھی پورٹ پر پڑے ہیں۔ .
Jan 18 2023 22:12:51 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 167 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالروف ابراھیم صاحب نے تھوڑی دیر پہلے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ آج ان کی کراچی چیمبر آف کامرس کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سے ملاقات ہوئی ہے اور گورنر نے کہا ہے کہ 18 جنوری تک کھانے پینے والی اشیاء کے جتنے ڈاکیومنٹ بھی بنکوں میں پڑے ہوئے ہیں وہ ہمیں ارسال کریں ہم جلد از جلد ڈاکیومنٹ ریلیز کریں گے اس خبر کے ساتھ ہی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مندہ ہو گئ ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی پاک کموڈیٹیز کی ایک دوسرے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی جو کہ اسٹیٹ بینک کی میٹنگ میں خود موجود تھے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس جتنے ڈالر باہر سے آئیں گے ہم اتنے ڈالر ہی فراہم کر سکیں گے اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فل الحال اسٹیٹ بینک نے ڈاکیومنٹ ضرور مانگے ہیں لیکن یہ لارہ لپہ ہی نظر آ رہا ہے اسٹیٹ بینک نے کوئی ٹھوس یقین دھانی نہیں کرائی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق صحیح صورت حال ایک دو دن کے بعد ہی واضح ہو گی۔ فل الحال مارکیٹ کمزور ہے۔ دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر 458 کنٹینر کالا چنا کی آمد بھی ہوئی ہے۔ .
Jan 18 2023 16:07:21 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 170 تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 171 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر جو جہاز آیا ہے وہ سارا سی ایچ کے ایم کوالٹی ہے۔ جہاز کے مال میں 165/166 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر لیکن جہاز کے مال میں ڈیلیوری کافی لیٹ ہی ملتی ہے کیونکہ ایمپورٹرز کو جب بنک سے ڈالر ملیں گے اس کے بعد ہی ڈیلیوری ملتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جہاز کسٹم کے بانڈڈ وئیر ہاؤس میں اترے گا اور پھر جوں جوں ڈالر ملیں گے مال باہر نکلے گا۔ مجموعی طور پر کالا چنا میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 18 2023 11:32:29 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 170/171 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ کراچی پورٹ پر 331 کنٹینر کی آمد تھی۔ یہ مال ایل سی پر نہیں ہے یہ مال سی اے ڈی پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کچھ ٹریڈرز نے اس شرط پر سودے کیے ہیں کہ اگر ڈالر مل گئے تو ڈلوری مل جائے گی نہیں تو رقم واپس کر دی جائے گی۔ .
Jan 17 2023 20:08:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں مزید بہتر ہوا ہے اور 170.50 تک کام ہوے ہیں۔ دو چار دن بعد کی پیمنٹ پر 171/172 تک بھی کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 17 2023 16:17:17 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 169/170 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Jan 17 2023 11:40:53 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 167 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی 6850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Jan 16 2023 17:57:12 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کا جہاز 22013 ٹن کی کھیپ لے کر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس جہاز میں فالکن بریج کمپنی کا 10000 ٹن مال ہے۔ جبکہ دیگر ایمپورٹرز کا 12000 ٹن مال ہے۔ اس جہاز میں ٹوٹل 6 پارٹیوں کا کالا چنا ہے جس میں سب سے زیادہ مقدار فالکن بریج کمپنی کی ہے۔ باقی دوسرے 5 ایمپورٹرز کا مال ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott