Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Apr 15 2026
Feb 03 2023 15:27:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی فل الحال کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے۔ جیسے ہی کوئی اپڈیٹ موصول ہو گی اپڈیٹ کر دی جائے گی۔ .
Feb 03 2023 15:11:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش سالم ایس کیو کراچی کے ریٹ 200 روپیہ من اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 12300 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 12400 تک کام ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے .
Feb 03 2023 14:49:22 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر کا کوئی ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک آدھ ایمپورٹر 220 مانگ رہا ہے باقی ایمپورٹرز بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ .
Feb 02 2023 17:59:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد مارکیٹ رکی ہوئ ہے پرانی 8750 نئ 8650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 02 2023 17:49:59 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 208 جبکہ نپر کے ریٹ 210 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بار جہاز والا مسور ہلکی کوالٹی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں پرچون کوالٹی مال 5 روپیہ کلو اوپر ِبک جاتا ہے۔ بنک سے ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے فل حال ایمپورٹرز مضبوط بیٹھے ہوئے ہیں۔ .
Feb 02 2023 17:45:16 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مال انتہائ کم ہیں۔ جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ڈالر بھی انٹر بینک میں 273 روپیہ تک تھا امپورٹ میں۔ .
Feb 02 2023 17:22:54 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر مال 175 جبکہ جہاز والے مال کے 163 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 273 تک تھا۔ .
Feb 02 2023 13:07:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی روپیہ دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں بھی 163 کی باتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر پھر تیز ہوا ہے اور 173 کی باتیں سننے میں آ رہی ہیں۔ .
Feb 02 2023 12:16:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 208 جبکہ نپر کے ریٹ 210 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض بڑے ایمپورٹر مسور نہیں فروخت کر رہے ہیں۔ جن بروکر حضرات کے ہاتھ میں مال ہے فل الحال وہ اپنا مال بیچ رہے ہیں۔ بنک سے ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے ایمپورٹرز مضبوط بیٹھے ہوئے ہیں۔ .
Feb 02 2023 12:04:16 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8650 جبکہ پرانی کے ریٹ 8750 روپیہ من تک ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ 45 دن پیمنٹ پر 9100 کا خریدار ہے۔ بہتر ہے .
Feb 02 2023 12:02:32 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 9 کنٹینر کی آمد تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ سے مال بہت تھوڑے تھوڑے باہر نکل رہے ہیں ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے۔ اس لئے ماہرین بہتر ہے۔ .
Feb 01 2023 17:21:06 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی میں رکے ہوئے تھے۔ 208 روپیہ کلو جیسی صورتحال تھی۔ جب نپر مسور کے بھاؤ بھی 210 پہ رکے ہوئے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو کرمسن مسور کا جہاز پورٹ پر لگا ہے۔ کوالٹی کافی کمزور سننے میں آ رہی ہے اس میں کچرا بھی زیادہ ہے اور دال بھی کافی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور کا پڑتا ہی 208/9 روپیہ کلو کا بنتا ہے آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے اس لئے مجموعی طور پر مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ .
Feb 01 2023 17:19:52 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 8650 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ پرانی مونگ کا ریٹ بھی تیز ہوا ہے اور 8750 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Feb 01 2023 17:17:45 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12050 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے ماش کراچی پورٹ پر تھوڑا تھوڑا ہی آ رہا ہے اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب دوکاندار حضرات بھی ماش ضرورت کے مطابق ہی لے رہےہیں کیونکہ ریٹ بھی بہت بڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش میں مندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ سپلائی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ فروری کے آخر میں برما کی نئی فصل شروع ہو جاتی ہے جبکہ مارچ کے مہینے میں شپمنٹس شروع ہو جاتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال تقریباً 5.50 لاکھ ٹن کی فصل کا تخمینہ ہے برما میں۔ برما سے سب سے زیادہ خریداری ہندوستان ہی کرتا ہے پاکستان کا حصہ نمک برابر ہی ہوتا ہے۔ .
Feb 01 2023 17:13:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر ڈیلیوری کے ریٹ 172/73 تک رہے ہیں۔ دال ییلو پیس 187/88۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 159 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 160 تک آتی ہے ایمپورٹرز جہاز کا مال فروخت نہیں کر رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ یہ جو پہلے کے سودے پاکستانی روپیہ میں فروخت ہوے ہوے ہیں وہی آپس میں لین دین ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جہاز کے مال میں دال ییلو پیس کا 175 میں کام ہوا ہے۔ جہاز کے مال کی پیمنٹ ایڈوانس ہوتی ہے جبکہ ڈیلیوری 15/20 دن لگیں گے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج یا کل کینیڈا سے ایک اور 36000 ٹن کا جہاز لوڈ ہو کر نکلے گا۔ فل الحال ہمارے پاس ٹریکر نہیں آیا ہے جیسے ہی ٹریکر آے گا ہم آپ کو جہاز کراچی پہنچنے کی تاریخ بھی دے دیں گے۔ .
Feb 01 2023 13:52:29 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 170 جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کے جبکہ جہاز والے مال کے 157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ .
Feb 01 2023 13:14:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچ مارکیٹ میں 12100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش ثابت کی سپلائ انتہائ کم ہے۔ جنوری کے مہینے میں 158 کنٹینر ماش ثابت ایس کیو جبکہ 25 کنٹینر ماش ثابت ایف اے کیو کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر ۔ جبکہ دسمبر میں 240 کنٹینر اور نومبر میں 68 کنٹینر کی آمدن تھی۔ اگر پچھلے تین مہینے کی آمدن گنی جائے تو 491 کنٹینر بنتی ہے ماش ثابت ایس کیو اور ایف اے کیو کی کراچی پورٹ پر۔ .
Feb 01 2023 13:06:40 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن 208 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں بازار دھارا مال کے فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم سیلنگ نہیں ہے کھل کر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر 1075 کنٹینر کی آمدن تھی جنوری کے مہینے میں مسور ثابت کی جس میں 653 کنٹینر کرمسن جبکہ 422 کنٹینر مسور نپر شامل ہیں۔ .
Feb 01 2023 11:48:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ م بہتر اوپن ہوئ ہے اور پرانی 8700 جبکہ نئ 8600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع مطابق جنوری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 126 کنٹینر کی آمدن تھی مونگ ثابت کی۔ .
Jan 31 2023 18:42:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات 12000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 200 مندہ ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش نے انٹر بنک میں ڈالر کے مندہ ہونے کا زیادہ اثر نہیں لیا ہے کیونکہ ماش کی سپلائی کم ہے۔ اس لئے زیادہ مندہ نہیں ہوا۔ .
Jan 31 2023 18:13:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مسور کرمسن کراچی 5 روپیہ کلو مندہ ہوئی ہے اور 208 جبکہ نپر مسور میں 7 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 210 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج انٹر بنک ڈالر مندہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے مال بیچنا شروع کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے .
Jan 31 2023 17:54:28 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 8500/8600 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مونگ ثابت اس وقت باہر سے تو ایمپورٹ نہیں ہو رہی تھی لیکن انٹر بنک ڈالر مندہ ہونے کا اثر ضرور ہوا ہے دوسری اہم بات یہ ہے کہ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے اس لئے بھی مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مونگ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ باہر سے ابھی کوئی ایمپورٹ نہیں کر رہا ہے۔ اور اگر ایک ماہ مزید گزر گیا تو ایمپورٹ کرنا مزید مشکل ہو جائے گا کیونکہ اگر مارچ میں ہم ارجنٹائن اور برازیل سے مونگ کیں گے تو پاکستان آنے تک جون کا مہینہ درکار ہے۔ جبکہ پاکستان کی ہاڑو مونگ 15 مئی کے بعد تھوڑی تھوڑی شروع ہو گی جبکہ بھرپور آمد 15 جون کے بعد ہی شروع ہو گی اس لئے ایمپورٹرز خطرہ مول نہیں لیں گے۔ پاکستان میں مونگ کی سپلائی کی شارٹیج ہی نظر آ رہی ہے اور مارچ اپریل بھرپور ڈیمانڈ کے مہینے ہونگے اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ میں مندہ نہیں ہے جوں جوں ڈیمانڈ بڑھتی جائے گی مارکیٹ بہتر ہوتی جاے گی۔ .
Jan 31 2023 17:37:18 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ حاضر میں 3 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 170 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں دوپہر تک 160 جیسے حالات تھے تاہم اس وقت 3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 157 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کل 272 پہ کلوز ہوا تھا جبکہ آج 5 روپیہ مندہ ہوا ہے اور ڈالر انٹر بنک میں 267 کا رہ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ایکسپورٹرز حضرات نے جو پیمنٹ بیرون ملک رکھی ہوئی تھی آج ایکسپورٹرز نے پیمنٹ بنکوں سے ریلیز کرانی شروع کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کمزور ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو چیزیں ہم باہر بھیجتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر ملتے ہیں یعنی ہم ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جبکہ جو چیزیں ہم باہر سے خریدتے ہیں ان کے بدلے ہمیں ڈالر دینے پڑتے ہیں یعنی ہم ایمپورٹ کرتے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ایکسپورٹ کے ڈالر آنا شروع ہوئے ہیں تو مارکیٹ میں تھوڑی مندی کی لہر بن گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی سے زیادہ انٹر بنک میں ڈالر کا اوپر نیچے ہونا ہی کردار ادا کر رہا ہے .
Jan 31 2023 13:47:34 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر ڈیلیوری 172/73 جیسے حالات ہیں۔ دال حاضر ڈیلیوری 187/88 تک کام ہوے ہیں۔ جہاز کے مال میں 158.50 کا خریدار ہے جبکہ 160 تک بیچ آتی ہے۔ ییلو پیس جہاز کے مال والی دال 175 تک کام ہوے ہیں۔ جہاز کے مال کی ڈیلیوری میں 15 دن لگ سکتے ہیں .
Jan 31 2023 13:44:55 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 213/14 جبکہ نپر مسور 217 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فیصل آباد منڈی میں حاضر میں مال شارٹ ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ کراچی بھی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ .
Jan 31 2023 12:15:22 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 12200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک ہے جبکہ کراچی مارکیٹ میں سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Jan 31 2023 11:34:36 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد مارکیٹ 100 روپیہ من نرم اوپن ہوئ ہے اور پرانی 8700 جبکہ نئ 8600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 8600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jan 30 2023 19:52:36 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی رات کے اوقات میں حاضر ڈیلیوری 173/74 تک کام ہوے ہیں۔ دال ییلو پیس 186/87 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر 13000 ٹن کا ایک جہاز لگا ہے اور ایمپورٹرز نے جن پارٹیوں کو 135/40 میں مال بیچے ہوے تھے ان کال دی کہ پیمنٹ جمع کرائیں اس لئے جن کے پاس پیمنٹ نہیں تھی انہوں نے مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر بیچ نکالی جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں مارکیٹ 150/52 ٹچ کر گئ۔ تاہم جب لوگوں کی پیمنٹ کی ضرورت پوری ہو گئی تو مارکیٹ فورآ تیز ہو گئی اور اس وقت 158/60 جیسے حالات بن گئے ہیں جہاز کے مال میں۔ جہاز کے مال کی پیمنٹ صبح ہو گی اور ڈیلیوری 15/20 بعد ہو گی کیونکہ ایمپورٹرز کو ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Jan 30 2023 17:37:13 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 213 جبکہ نپر مسور 217 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر ایک نپر کا جہاز 9000 ٹن کا جبکہ ایک جہاز 11000 ٹن کا کرمسن کا آیا ہے۔ لیکن ابھی تک ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں ملے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق نپر مسور ایمپورٹرز نے 680 ڈالر میں لی تھی۔ آج انٹر بنک ڈالر 272 کا ہو گیا ہے آج کے حساب سے نپر مسور کا پڑتا 200 روپیہ کلو کا ہے لیکن ماہرین کے مطابق جب ڈالر ایمپورٹر کو ملے گا اس دن کا ریٹ تصور کیا جائے گا اسی طرح کرمسن مسور ایمپورٹر نے 702 ڈالر میں لی ہے جو آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 207 میں پڑے گی۔ تاہم ریٹ اسی دن تصور ہو گا جس دن ایمپورٹر بنک سے ڈالر ملیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پورٹ پر دو لاکھ بوری کی آمد ہوئی ہے۔ یہ تقریباً 800 کنٹینر بنتے ہیں۔ ابھی تو سردیاں ہیں سبزیوں کا سیزن چل رہا ہے لیکن 15 مارچ کے بعد جب سبزیاں ختم ہو جائیں گی تب ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ بوری مسور کی چاہیے ہو گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی کوئی نئی بکنگ نہیں کرا رہا ہے۔ اگر ایک دو ماہ بکنگ نہ ہوئی تو اپریل مئی میں زبردست گاہکی ہو گی اور مسور کی قلت بھی بن سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285/287 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر روز بروز بڑھ رہا ہے لیکن بنکوں سے ڈالر ملنے کی وہی صورت حال ہے جو 10 دن پہلے تھی۔ اس لئے ماہرین فل الحال تیزی کی قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں۔ جبکہ تک بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے اور ایمپورٹ کھل کر نہیں ہوتی مندہ والی صورتحال نظر نہیں آ رہی ہے .
Jan 30 2023 17:20:48 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12150/12200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ سے تھوڑا تھوڑا مال ریلیز ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ ٹائیٹ ہی دکھائی دے رہی ہے .
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott