پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے بھاؤ رات کے اوقات میں 35 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 12600 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جولائی کے سودے 12700 میں مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل وقت مارکیٹ تھوڑی نرم نظر آرہی ہے کیونکہ کافی پلیئر پرافٹ ٹیکنگ کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایک دفعہ پرافٹ ٹیکنگ کر لینی چاہیے۔ کیونکہ ریٹ جب بڑھ جاتا ہے تو گورنمنٹ بھی آنکھیں کھول لیتی ہے۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ ایک دفعہ مال فروخت کر کے پرافٹ ٹیکنگ کی لی جائے۔