Clover Seed | برسیم
Dec 09 2025
Aug 04 2025 15:08:02 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 19200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن مالوں کے 18600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 1480 سے 1500 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں ملتان منڈی میں 19300/400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں 30/40 گٹو کے۔ .
Aug 04 2025 14:45:46 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 16000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا جولائی میں ہلدی کی 12 ہزار ٹن تک کی آمدن رہی جبکہ پچھلے سال جولائی میں 8.5 ہزار ٹن تک تھی مجموعی طور مارچ سے جولائی تک اس سال آمدن 8/10٪ تک زیادہ ہی رہی ہے جسکی وجہ سے قیمتے دباؤ میں ہی رہی۔ .
Aug 04 2025 14:40:20 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کویٹہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکرا کوالٹی 13200/13500 جبکہ گولی کوالٹی 14000/14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سکھری دھنیا 10000/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فلحال سکھری دھنیا کم میں مل جاتا ہے اسی لیے مارکیٹ میں یہی بک رہا ہے۔ .
Aug 04 2025 14:39:49 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 500 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 34000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 2410 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 40 ہزار والی مارکیٹ نیچے 33 ہزار تک رہ گئی تھی ابھی مارکیٹ ان ریٹس میں سٹیبل ہوئی ہے بکنگ کا پڑتا بھی 34000 تک ہے اور لوکل سٹاکسٹ کے پاس بھی اوپر ریٹس والے مال ہیں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں تاہم زیادہ مزیداری نہیں ہے۔ .
Aug 04 2025 14:39:05 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کنری منڈی میں آج ہائبرڈ نئے مالوں کے 25 گٹو تک کی آمدن تھی اور 21500/22850 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ جامپور کوالٹی 17000/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ شہزادی اور مورو کوالٹی کے 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 04 2025 14:24:57 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور کراچی مارکیٹ میں 4 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 196 جبکہ کیش پیمنٹ پر 198 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں بکنگ کا پڑتا اوپر کا ہے جبکہ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ .
Aug 04 2025 14:24:14 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز کے پاس اونچے پڑتے والے مال ہیں جسکی وجہ سے بیچ کم ہے۔ بکنگ حاضر شپمنٹ 5 ڈالر مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 360 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 04 2025 13:02:11 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ کچھ دنوں تک پنجاب اور سندھ میں کھل کر آمدن شروع ہو جائے گی۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 04 2025 13:01:47 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی یونائیٹڈ حاضر میں 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 16825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی بھی سست ہے اور ڈیلرز بیچ بھی نہیں دیتے ہیں جہاں فارورڈ کے بھگتان ختم ہوئے وہاں مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ سنٹرل پنجاب میں چار مقامی شوگر ملوں سے مجموعی طور پر 53,000 میٹرک ٹن چینی جاری کی گئی ہے۔ چار شوگر ملوں نے چینی کی جو مقدار جاری کی ہیں ان میں نون شوگر ملز نے 19,000 میٹرک ٹن یونیکول شوگر ملز نے 12,000 میٹرک ٹن، سلانوالی شوگر ملز نے 12,000 میٹرک ٹن اور العربیہ شوگر ملز نے 10,000 میٹرک ٹن چینی جاری کی۔ تاہم یہ مال کچھ دن پہلے ہی لوڈ ہو گئے تھے اور یہ پورے پاکستان کی 2/3 دن کی ہی خوراک ہے۔ .
Aug 04 2025 12:39:57 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 14700/800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مال تو اکا دکا ہیں اور جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں وہ اوپر ریٹس والے ہیں کھل کر بیچ بھی نہیں آتی ہے اور گاہکی بھی نہیں ہے۔ گوار میل اور گم میں وارہ نہیں ہے۔ .
Aug 04 2025 12:38:58 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نئے مالوں کے ملتان منڈی میں 5800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال آمدن کم ہے اور مال گیلے آرہے ہیں 15 اگست کے بعد کھل کر آمدن شروع ہو جائے گی۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Aug 04 2025 12:38:30 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال ملا جلا رجحان ہے۔ آگے جہاں سیالو مونگ کی بھرپور آمدن شروع ہوگئی وہاں ریٹس میں مزید کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Aug 04 2025 12:18:06 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 4500/4550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 4650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گجرخان کوالٹی مکئی کے۔ لائنوں سے کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ .
Aug 04 2025 12:17:44 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ کچے مالوں 8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مالوں کے راولپنڈی پہنچ میں 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مالوں کے 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کچے مال کافی پڑے ہیں جبکہ کچے مالوں کا گاہک بھی نہیں ہے پلانٹ والے مالوں کا گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 04 2025 12:07:51 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 212/212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 45 دن پیمنٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8750/8775 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کٹنگ والے سودوں کی وجہ سے یہ ریٹ ہیں اور حاضر بکنگ کا پڑتا بھی اوپر ریٹس کا ہے جسکی وجہ سے انویسٹر گاہک بن جاتا ہے تاہم جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بکنگ حاضر شپمنٹ 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 219 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 283.1 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 02 2025 18:24:23 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11200/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 02 2025 18:23:40 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 200/202 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم اے گریڈ مال 210 جبکہ 8 ایم ایم 235/40 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم برانڈڈ مال 250/55 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 300/305 روپیہ کلو تک بھاؤ بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 395/405 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Aug 02 2025 18:17:44 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 211/211.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں اس سال بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جس میں سارے ہی مین پیداواری علاقے شامل ہیں۔ اتر پردیش مدھیہ پردیش راجستھان گجرات وغیرہ کے سارے علاقے شامل ہیں جو بارشوں کی وجہ سے متاثر ہیں۔ کھیتوں میں کھڑی فصلیں سڑنے کے دہانے پر ہیں۔جوار، مونگ، اُڑد، باجرہ، تل چنا اور مکئی کی فصلیں سڑنے کی اطلاعات ہیں۔مسلسل بارش کی وجہ سے فصلیں نکاسی سے پہلے ہی کمزور اور زرد پڑ رہی ہیں۔ راجھستان میں کیکری کے علاقے میں 50 فیصد سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا۔ کھیت بارش کے پانی سے بھر گئے ہیں۔ کیکری میں 175085 لاکھ ہیکٹرز پر بیجائ ہوئ ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ فصلوں کی بوائی پر ہزاروں روپے خرچ ہوئے لیکن زیادہ بارش کے باعث فصلیں تباہ ہو گئیں۔ حکومت کھیتوں کا سروے کرے اور معاوضہ فراہم کرے۔ فصلیں سڑنے سے کسانوں کی مالی مشکلات بڑھیں گی۔ فل حال بیجائیاں بھی بہت زیادہ ہوئ تھیں اور بارشوں سے خرابی بھی زیادہ ہوئ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹیں جو پہلے بہت زیادہ کمزور تھیں ابھی دوبارہ بہتر ہوئ ہیں۔ کالا چنا نیو کراپ 565 ڈالر تک کام ہو کر دوبارہ 625 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لوکل بھی کالا چنا اگست شپمنٹ والا 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہے جو کراچی پورٹ پر 220 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ اس لیے اگلے دنوں میں جو بھی تھوڑی بہت مارکیٹ نرم ہو کالے چنے کی خریداری کرنی چاہیے آگے مارکیٹ میں بہتری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 02 2025 18:16:56 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 02 2025 18:16:05 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور کراچی مارکیٹ میں 192 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال زیادہ مزیداری نہیں ہے۔ .
Aug 02 2025 18:15:26 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 119/119.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 02 2025 18:14:57 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 19200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن مالوں کے 18700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ خریدار خاموش ہے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Aug 02 2025 17:51:52 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ کچے مالوں 8000/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مالوں کے راولپنڈی پہنچ میں 8800/8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مالوں کے 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال کراچی پہنچ میں 8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ تھر والے مال کراچی پہنچ میں 7700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال سٹاکسٹ کی بیچ کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Aug 02 2025 17:51:05 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پیر منگل پیمنٹ پر۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ .
Aug 02 2025 17:50:04 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی 14400/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 02 2025 17:49:33 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 50 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 9100/9150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بھکر ، دریا خان ، کرور سائڈ مونگ تقریباً 25٪ ہی بقایا رہتی ہے اسکے بعد کچھ دنوں تک کلورکوٹ ، حافظ والا ، میانوالی ، قمر مشانی سائڈ سے فل فلیج آمدن شروع ہو جائے گی۔ .
Aug 02 2025 17:00:36 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 211/211.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 216.5/217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے جہاں مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آئے وہاں مال لینے چاہیے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Aug 02 2025 16:41:37 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی یونائیٹڈ حاضر میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی بھی سست ہے اور مال بھی کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ ڈیلرز سیلنگ نہیں دیتے ہیں۔ .
Aug 02 2025 15:20:34 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 19200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن مالوں کے 18700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ دوسی برسیم واہنڈو منڈی میں 14000 سے 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ شیخوپورہ منڈی میں 16000 سے 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ برسیم آگے 15 ستمبر کو نیچے بکنا شروع ہونا ہے۔ فل حال ابھی دکان دار بھی گاہک نہیں ہیں۔ اگست میں تقریباً ہر ہفتے ہی پورٹ پر مال لگنا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں مزید پریشر بن سکتا ہے۔ .
Aug 02 2025 14:59:31 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 500 ر پیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 33500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 09 2025
Dec 09 2025
Dec 09 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott