پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 92000 روپیہ من تک ریٹ ہے جبکہ کوئٹہ منڈی میں 88000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ افغانی سپر زیرہ کوئٹہ منڈی میں 86000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال کھل کر بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹرنیشنل مارکیٹ مزید تیز ہے اور بکنگ 6850 ڈالر فی ٹن تک ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ مال دبئ کے ذریعے کراچی پورٹ پر آتے ہیں پھر افغان ٹرانزٹ کے ذرائعے کوئٹہ تک پہنچتے ہیں۔ اس پر علیحدہ سے 100 روپیہ کلو خرچہ آ جاتا ہے۔