+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 25 2023 16:18:05
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ ٹوٹے ہیں اور 176 تک کام ہوے ہیں۔  جبکہ جو جہاز ابھی باہر کھڑا ہے پورٹ پر ابھی لگا نہیں ہے اس میں 175 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں پیمنٹ کا پریشر ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے لیکن ملرز تھوڑا تھوڑا مال لئے جا رہے ہیں ایک آدھ روپیہ مزید ٹوٹ سکتا ہے۔   پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی کے گوداموں میں لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں۔ اگر بھرپور ڈیمانڈ نکلی تو ڈیلیوری جہاز کے مال سے اٹھانی پڑے گی اور جہاز کی ڈیلیوری جب ایمپورٹرز کو بنک سے ڈالر ملیں گے تب ہی ممکن ہو گی ماہرین کا خیال ہے کہ ڈالر تھوڑا تھوڑا ملے گا اور اسی حساب سے ڈیلیوری بھی تھوڑی تھوڑی ہی ملے گی اگر تگڑی گاہکی نکل آئ تو ڈیلیوری کی شارٹیج ہو سکتی ہے۔