Sugar | چینی
Mar 13 2026
تل ریٹ آج کا اور تل کا بھاؤ
Dec 13 2025 17:59:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 162 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Dec 13 2025 16:51:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ شام کے اوقات میں 50/100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور لالا موسیٰ لائن پر 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8800 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ نیچے کر کے مال بیچ نہیں رہے ہیں۔ .
Dec 13 2025 16:06:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ کے 14550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فارورڈ کے سودوں کے 14910 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 13 2025 15:27:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا 5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ہلکی کوالٹی مال 165/170 جبکہ مشین کلین 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 200 کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8/9 ایم ایم مال 200/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امریکا 9 ایم ایم کے 360/365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 13 2025 15:07:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 13 2025 15:02:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 400 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 32400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 13 2025 15:01:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے 14800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500 روپیہ من اور گولی کوالٹی 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی کرنسی مزید کمزور ہوئی ہے اور 410 تمن والی کرنسی 440 ہوگئی ہے جسکی وجہ سے دھنیا بھی کمزور ہوا ہے۔ .
Dec 13 2025 14:47:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 13 2025 14:45:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کے 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 8000/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 13 2025 14:45:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 7250/7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم 7700/7800 ہے ٹریڈرز مال نکالنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ سفید جوار 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور بھاگ ناڑی جوار 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سبی کوالٹی 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 13 2025 14:36:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 121 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ییلو پیس دال کے 132 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دسمبر کے آخر تک پورٹ پر بلک میں آمدن بھی متوقع ہے جبکہ گاہکی بھی سست ہے۔ .
Dec 13 2025 14:27:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 13 2025 14:26:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور چھانگا مانگا منڈی میں 18000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 19000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 13 2025 14:19:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10100/10125 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے دالوں کی ڈیمانڈ سست ہے۔ آج ہفتہ ہے بکنگ کے واضح ریٹس موصول نہیں ہوئے ہیں۔ .
Dec 13 2025 14:19:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 164/165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Dec 13 2025 13:42:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ میں مندے کا ٹرینڈ برقرار ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14950 رمضان العربیہ 14825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان سویرا شوگر ملز کے 14900 جبکہ سورج 14800 کشمیر کمالیہ 14800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 14600/14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آروائے 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سندھ سائڈ کل 14800 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ فارورڈ 3 مل جنوری کے سودوں کے 13890 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ .
Dec 13 2025 12:44:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ جنوری سودوں کے 13885 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 13 2025 12:27:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8600/8650 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Dec 13 2025 12:23:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6700/6750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج کام کاج سست ہے۔ .
Dec 13 2025 12:17:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11700/11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہرتال کی وجہ سے لوڈنگ بھی بند ہے اگر مزید کچھ وقت لوڈنگ بند رہی تو بڑی منڈیوں میں جہاں مال کھپتے ہیں وہاں ریٹس میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Dec 13 2025 11:54:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 500 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور اچھے 65% تک جو مال ہیں ان کا 9900/10000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں۔ ریٹ کافی مناسب ہیں۔ تاہم فل حال مال گیلے مکس آ رہے ہیں۔ موئسچر بھی کافی زیادہ ہے۔ اچھے مال جہاں شروع ہوئے خریداری کرنی چاہیے۔ دوسری جانب انڈیا 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور 5025 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ انڈیا مارکیٹ مزید بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 12 2025 23:48:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں حاضر مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد شوگر ملز وغیرہ کے 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گیا ہے۔ فیصل آباد سائڈ سورج شوگر ملز کے 14800 جبکہ سویرہ شوگر ملز کے 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فل حال حاضر مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ دور دور تک کوئی گاہکی نہیں ہے۔ دکان دار اتنا ہی مال لیتے ہیں جو ایک ہی دن میں آسانی سے فارغ کر سکیں۔ سنٹرل پنجاب سائڈ بھی 14850/15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ سمجھنا چاہیے۔ جبکہ زیریں سندھ سائڈ بھی 14800/900 تک ریٹ ہے۔ گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ میں 2500 روپیہ کوئنٹل نکل گیا ہے۔ مزید بھی مندے کا ہی رجحان ہے۔ فارورڈ بھی 15/20 روپیہ کوئنٹل بازار کمزور ہے 3 مل جنوری کے سودوں کے 13915 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج پنجاب بھر ملز میں 3981 ٹرالیاں گنے کی ارائول تھی۔ .
Dec 12 2025 16:13:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید کمزور ہی ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 15100 رمضان العربیہ 14950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان سویرا شوگر ملز کے 15050 جبکہ سورج 14950 کشمیر کمالیہ 14950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد حمزہ اشرف اور وائ کے وغیرہ 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سندھ سائڈ اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی 14900 خیرپور شوگر ملز 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سکرنڈ باندی وغیرہ بھی 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔۔ فارورڈ 3 مل جنوری کے سودوں کے 13950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال حاضر کام بہت کم ہے۔ بازار روزانہ مندہ ہو رہا ہے۔ ڈیلرز بھی مال لوڈ کروا دیتے ہیں اور دکان صرف اتنا ہی مال خرید رہے ہیں جو روزانہ فارغ کر سکیں اور ریٹ رات کو کٹتا ہے تاکہ اگلے دن مال آسانی سے دکان پر فارغ کر سکیں۔ فل حال حاضر بازار کمزور ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Dec 11 2025 22:14:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید کمزور ہے۔ مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئ ہے اور 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سورج شوگر ملز کے 14950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں سویرہ شوگر ملز کے 15050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ باقی ملز کے بھی 100 روپیہ کوئنٹل ریٹ کمزور ہی ہے۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 13935 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ مزید کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 11 2025 17:20:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے دالوں کی گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Dec 11 2025 17:19:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 11700/11800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Dec 11 2025 16:24:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 170 جبکہ مشین کلین 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 360/370 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 11 2025 16:05:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مزید مارکٹ کمزور ہے اور 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی دوبارہ سست ہے۔ .
Dec 11 2025 16:00:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید نرم ہوئی ہے اور 14800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 13945 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Dec 11 2025 15:54:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott