+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 29 2026 00:33:26
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو کی کریکشن آئ ہے اور 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 186/187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی کافی تیز ہو گئ ہے 650 ڈالر ریٹ کہتے ہیں لیکن ان ریٹوں میں بیچ ہے خریدار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں پچھلے دو تین دن سے لگا تار پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ 175/178/182/185 ہر ریٹ میں ٹریڈرز نے ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کیا ہے۔ کالا چنا انویسٹرز کی خریداری کی وجہ سے تیز ہوا تھا اور ساتھ بکنگ تیز ہو گئ جس کی وجہ سے لوکل کافی کم ٹائم میں بازار کافی تیز ہو گیا۔ بلائنڈ والوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ٹریڈرز نے سر پر بھی مال بیچے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بہت کم ٹائم میں اچھی تیزی ملی ہے۔ تاہم نیچے ریٹیل لیول پر کوئ اتنا زیادہ کام نہیں ہے۔ دال کی ڈیمانڈ سست ہے۔ دوسری جانب انویسٹرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ کوئ رشین چیکو چنا لے رہا ہے اور کوئ ییلو پیس لے رہا ہے۔ رشین چیکو چنا سفید چنے سے 130 ڈالر سستا ہے اور زیادہ دال سفید چنے کی ہی بن رہی ہے۔ ییلو پیس کالے چنے کی قیمت سے آدھی قیمت پر ہے۔ ییلو پیس بکنگ میں 325 ڈالر ریٹ ہے جبکہ کالا چنا 650 ڈالر ریٹ ہے۔ اس لیے انویسٹرز کالا چنا میں نفع پکا کر کے دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔