+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 28 2026 11:55:23
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے اور 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کل بازار میں کافی زیادہ پرافٹ ٹیکنگ تھی۔ تاہم کالے چنے میں ایسا بھی ہوتا ہے بازار نرم دیکھتے ہوئے ٹریڈرز سر پر مال بیچ جاتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد روپیہ یا دو نیچے کر کے کوور کر لیتے ہیں۔ تھل سرگودھا منڈی میں بھی 7450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج بکنگ مزید تیز آئ ہے 640/650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے لوکل دوبارہ سیلنگ رک گئ ہے سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ 640 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 194 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔