+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2026 20:49:51
  • Comments

Wheat | گندم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم پنڈی اسلام کی ملوں میں پرمٹ والے مال 4800/4850 تک کام ہوے ہیں جبکہ بغیر پرمٹ والی 4900 سے 4925 تک کام ہوے ہیں۔ روٹین پیمنٹ پر 5000 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ گورنمنٹ کے حوالے سے خبر ہے کہ گورنمنٹ 10 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گی۔ لیکن ابھی تک ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کوئی ٹینڈرز جاری نہیں کئے امید ہے پندرہ دن تک ٹی سی پی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹینڈر جاری کرے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے 10 لاکھ ٹن سے پاکستان کی ملکی ضروریات پوری نہیں ہوتی اب دیکھنا یہ پڑے گا کہ گورنمنٹ دس لاکھ ٹن کے علاؤہ کیا قدم اٹھاتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سیریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین مزمل چیپل صاحب نے ڈان اخبار کو دئیے گئے بیان میں حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ گورنمنٹ کو گندم کی امپورٹ اوپن کرنی چاہیے تاکہ ہر کوئی امپورٹ کر سکے۔ انہوں نے ڈان اخبار کو یہ بھی بتایا کہ گورنمنٹ کو پہلے مرحلے میں 20 لاکھ ٹن جبکہ دوسرے مرحلے میں پھر 20 لاکھ ٹن کی اجازت دینی چاہیے۔ چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن مزمل چیپل صاحب سے ہماری ٹیم کوشش کر رہی ہے کہ ان سے ٹائم لیا جائے اور ان کے ساتھ گندم پر لائیو سیشن کیا جائے فیس بک پیج پر۔ تاہم ہمیں جیسے ہی مزمل بھائی سے ٹائم ملا ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ فل الحال گندم میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔