+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2026 13:04:55
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ والے 174/174.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 اگست پیمنٹ پر 176 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہونے کی وجہ سے لوکل بیچ کھل کر نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے کیونکہ انڈیا میں دالوں کی بیجائ پچھلے سال کی نسبت 6% تک کم ہے۔ پچھلے سال اب تک 91.46 لاکھ ہیکٹئرز پر کاشت ہو چکی تھی جبکہ اس سال دالوں کی انڈیا میں کل بیجائ اب تک 84.57 لاکھ ہیکٹئرز پر ہے۔ جون میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے بیجایاں لیٹ ہیں۔ سوموار کو بکنگ کے ریٹ دیکھ کر ہی مارکیٹ کی صورتحال واضح ہو گی۔ اگر بکنگ کا ریٹ مزید تیز کھلتا ہے تو لوکل مارکیٹیں شوٹ اپ کر سکتی ہیں۔ تھل لائن سرگودھا منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7200/7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔