+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 07 2026 15:36:07
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوئٹہ زیادہ ٹکڑا کوالٹی ہی بکتی ہے۔ ایران سے جو مال آتے ہیں وہ مکس ہوتے ہیں آدھے ٹکڑا اور آدھے گولی کوالٹی۔ پھر ٹکڑا کوالٹی ٹریڈرز برابر برابر کر کے ہی بیچ دیتے ہیں جبکہ گولی دھنیا مہنگا کر کے بیچتے ہیں۔ پچھلے دنوں ایرانی گولی کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 21000 روپیہ من تک مارکیٹ پہنچ گئ تھی تاہم ابھی 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب لوکل پاکستان کے مال بھی ہیں وہ بھی ان ریٹوں سے تھوڑا نیچے کر کے بک رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا دھنیا کا بازار کافی تیز ہے اور ماہراشٹرا گوندل راجستھان گجرات وغیرہ میں سٹاک کم ہے۔ انڈیا نے رشیا بلغاریہ یوکرین سے امپورٹ کیا ہے مال۔ 2500 ٹن امپورٹ کیا ہے اپریل میں۔ رشیا بلغاریہ وغیرہ میں دھنیا کا ریٹ کافی سستا ہے۔ کوالٹی ہلکی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اتنی زیادہ ڈیوٹی دینے کے باوجود امپورٹ میں وارہ ہے انڈیا کو۔ پاکستان میں زیادہ تر ایران سے مال آتے ہیں بارڈر جڑے ہوئے ہونے کی وجہ سے۔ پچھلے کافی دنوں سے بلوچستان میں نقل و حمل میں کافی مسائل ہیں۔ گاڑیاں جلا دیتے ہیں۔ سارے راستے بند تھے۔ لیکن پھر بھی تاجر رسک لیتے ہیں اور مال منگواتے ہیں۔ اچھا نفع رکھ کر بیچتے ہیں۔ اگر بلوچستان راستے ٹھیک ہوتے ہیں تو ایران سے سپلائی اچھی بحال ہو سکتی ہے۔