+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 03 2026 17:03:26
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کرمسن مسور کے 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے حاضر شپمنٹ 540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 163.92 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے کیونکہ آسٹریلیا اور کینیڈا مال کافی پڑے ہیں۔ ابھی فل حال لوکل مارکیٹ میں انویسٹرز اور سٹاکسٹ خاموش ہیں۔ بس دکان دار آمنے سامنے ہی کام کر رہے ہیں۔ جہاں کہیں نیچے تھوڑی بہت گاہکی آتی ہے بازار میں روپیہ دو پڑ جاتے ہیں جب گاہکی ڈھیلی ہوتی ہے یا پیمنٹوں کا بحران ہوتا ہے تو روپیہ دو نکل بھی جاتے ہیں۔ دکان دار بھی کم مقدار میں کام کر رہے ہیں۔ صرف ضرورت کے مطابق ہی مال خریدتے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ بھی سست نظر آ رہی ہے۔