+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 29 2026 13:33:06
  • Comments

Wheat | گندم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر اوپن ہوئی ہے اور پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4250/4300 جبکہ بغیر پرمٹ والے مال 4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ ان ریٹوں میں زمین دار اور سٹاکسٹ مال بیچنے کو تیار نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گندم پاکستان میں شارٹ ہے اور امپورٹ میں جانا ہی پڑے گا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ جب پاکستان گندم کی امپورٹ میں جائے تو عالمی سطح پر گندم کے ریٹ مزید اوپر ہوں۔ ابھی فل حال پوری ولڈ میں گندم کی سپلائ تو مناسب ہے لیکن یورپ میں یک دم گرمی میں اصافہ ہو گیا ہے۔ یورپ میں گرمی کی شدت اور ہیٹ ویوز کا اثر عالمی زرعی منڈیوں پر پڑ سکتا ہے، لیکن یہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ گرمی کتنے عرصے تک رہتی ہے، بارش کتنی ہوتی ہے، اور کس مرحلے پر فصل متاثر ہوتی ہے۔ اگر فرانس، جرمنی، پولینڈ اور رومانیہ میں شدید گرمی کے ساتھ بارش کم رہی تو پیداوار کم ہو سکتی ہے۔ جولائی تک فصل کو نقصان بڑھا تو مارکیٹ فوری ردعمل دے سکتی ہے۔ دوسری جانب رشیا کی نئ کراپ پچھلے سال کی نسبت کم ہے لیکن وہاں کیری فارورڈ سٹاک زیادہ ہے جس کی وجہ سے رشیا ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ پاکستان کو رشیا سے ہی امپورٹ میں وارہ ہے۔ رشیا فل حال ریٹ 233 ڈالر ہے جو کے آگے بڑھ کر 250 ڈالر تک جا سکتا ہے۔ ریٹ بہت چھوٹا ہے۔ فیڈوں والا ریٹ ہے۔ آسٹریلیا کی بوائی اور ابتدائی نشوونما اس وقت اہم مرحلے میں ہے۔ خشک موسم بعد کی سپلائی پر اثر ڈال سکتا ہے۔ گندم کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی 15/20 ڈالر بہتری کے امکانات ہیں لوکل میں بیچ نہیں ہے لوکل بھی بہتری نظر آ رہی ہے۔