+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 27 2026 12:23:26
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں ہلکے مال 12000 جبکہ اچھی کوالٹی کے مال 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نیچے تھوڑا تھوڑا کام کاج ہے لیکن زیادہ کھل کر کام نہیں ہو رہے ہیں۔ اوپر لیول پر اتنے مال بھی نہیں ہیں جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں وہ بیچنے کے ہی خواہشمند ہیں۔ 

ہائبرڈ جوار گنگا لائن 345/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ پرولائن 400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں پرانے مال 16200/16600 جبکہ نئے مال 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ملتان منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں آمدن 40/50 توڑے تک تھی۔