+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 15 2026 19:18:01
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی پرانا 13500 جبکہ نیا مصری مال 15500 روپیہ من تک بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ نئے مال میں تھوڑی بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج مصر کی محلہ الکبریٰ منڈی میں 30/40 ٹن مال آیا تھا۔ 12000 مصری پاؤنڈ تک بولی ہوئی ہے۔ تاہم یہ ریٹ ابھی کافی اونچا ہے ابھی آمد تھوڑی ھے۔ اگلے پیر سے آمد بڑھے گی۔ مصر سے 1375 ڈالر میں سودے مل جاتے ہیں۔ فل الحال پاکستان کو وارہ نہیں ہے کیونکہ پاکستان کا دیسی مال مشین کلین پلانٹ والا 15000 میں مل جاتا ہے۔ جبکہ 1375 ڈالر والا مال 17000 تک پڑتا ہے کراچی آ کر۔ مصر میں جولائی میں بھرپور آمد شروع ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج واہنڈو منڈی میں 900/1000 بوری کی آمد تھی۔ پکے دڑے کے مال جو پہلے 12500 تک فروخت ہو رہے تھے آج 12000 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ سست ھے