+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 20 2026 13:40:44
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 94 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے جبکہ گاہکی ضرورت کے مطابق ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مال بھی کافی آئے ہوئے ہیں جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی رکی ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کرائے زیادہ ہونے کے  باوجود ییلوپیس کے ریٹوں میں تیزی نہیں آئ ہے۔ جس کی میں وجہ رشیا اور کینیڈا میں پیس کا سٹاک کافی پڑا ہے۔ تاریخی سٹاک باقی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینڈا میں مارچ آخر تک 2.505 ملین ٹن فارم اور تجارتی مٹر کے ذخائر کی خبریں ہیں، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 84.7 فیصد زیادہ ہے۔ اس بار کیری فارورڈ سٹاک نے 2018 میں قائم کردہ 2.259 ملین ٹن کے پچھلے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔دوسری جانب رشیا میں 5.3 ملین ٹن کی کراپ میں 3 ملین ٹن کراپ باقی ہے جو کہ کل ملا کر پورے سال کی کھپت سے زیادہ مال باقی ہے اور انڈیا نے بھی اس سال خاطر خواہ خریداری نہیں کی۔ ییلو پیس کی انٹرنیشنل قیمتوں میں مزید کمی بن سکتی تھی صرف کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہونے کی وجہ سے سی این ایف قیمتوں میں 20/30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ایف او بی ریٹ کمزور ہی ہیں۔ قیمتیں کم ہونے کے باوجود بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔