+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 13 2026 14:48:04
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 39500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ کا پڑتا نیچے ہے جس کی وجہ سے امپورٹرز لوکل مال بیچ کر بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ انڈیا لوکل مارکیٹ 800 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور بکنگ میں کراچی پورٹ کے لیے 2490 ڈالر تک اچھی کوالٹی مال مل جاتے ہیں جو کراچی پورٹ پر 34500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی مال بھی کراچی پورٹ پر 40000 کا پڑتا ہے اور 43000/44000 میں کام ہوئے ہیں۔ ایران سے کوئ پکی مارکیٹ واضح نہیں ہو رہی ہے۔ وہاں رابطہ مشکل ہے اور ایران کی کرنسی میں بھی کافی اتار چڑھاؤ ہے۔ جب مذاکرات ہو رہے تھے تب ایرانی کرنسی کافی بہتر ہو گئ تھی۔ تاہم جیسے ہی مذاکرات ناکام ہونے کی اطلاعات آئی ہیں ایران کی کرنسی دوبارہ ڈی ویلیو ہو گئ ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ انڈیا بھی مارکیٹ سست ہے۔ چائنہ فل حال گاہک نہیں ہے۔