پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ آگے فارورڈ مارکیٹ مزید کمزور ہے۔ 3 مل مارچ فکس کے سودے 13275 جبکہ اپریل فکس کے سودے 13090 روپیہ کوئنٹل میں مل رہے ہیں۔ مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی تک گنا شوگر ملز میں جا رہا ہے اور کچھ شوگر ملز چل رہی ہیں۔