+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 18 2026 14:18:54
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں پورٹ والے مالوں کے 100/101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر جو جہاز آیا ہوا ہے اگلے ایک دو دن میں برتھ ہو جائے گا۔ حاضر 110/111 ریٹ ہے حاضر گاہک نہیں ہے صرف ریٹ ہی ہے۔ دکان دار پورٹ والے مالوں کا تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتے ہیں۔ ویسے بھی کام عید کے بعد ہی شروع ہونگے۔ ابھی نیچے کاؤنٹر میں کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 322 ڈالر والا جہاز بھی 2/3 دن تک ا جائے گا لیکن اس کو برتھ ملنے میں 7/10 دن لگ سکتے ہیں۔ اس ویسل میں 25 ہزار ٹن مال ہے اور جو لگا ہوا ہے اس میں 37 ہزار ٹن مال ہے۔ لوکل بھی سپلائ ضرورت سے زیادہ ہے جبکہ ابھی رمضان المبارک بھی ختم ہے اور آگے کاؤنٹر میں ڈیمانڈ بھی سلو ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل بھی سٹاک کافی پڑے ہیں بکنگ میں بھی مندہ لگ رہا ہے اپریل میں۔ صرف جنگی حالات جو بنے ہوئے ہیں اس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے نقل و حمل میں۔ ورنہ ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے مندہ ہی لگ رہا ہے۔ پھر آگے مزید پائپ لائن میں دو ویسل بک ہیں وہ مارچ اپریل شپمنٹ کے ہیں وہ ابھی لوڈ نہیں ہوئے ہیں آگے لوڈ ہونگے۔ امپورٹرز بھی جہاز والے مال میں سیلنگ دے رہے ہیں ہاتھ روک نہیں رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔