+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 09 2026 15:31:16
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایووریج مالوں کے 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی بھی یہی ریٹ ہے۔ اچھے وی ائ پی مالوں کے 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ڈیمانڈ بھی سست ہے جبکہ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ جو کچے سٹاکسٹ تھے وہ بیچ کر نکل گئے ہیں جبکہ جو پکے سٹاکسٹ ہیں انہوں نے اب گوداموں میں تالے لگائے ہوئے ہیں۔ ریٹ کم ہے ان ریٹوں میں سٹاکسٹ کو نقصان ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں شپنگ کمپنیوں کے کرائے بڑھنے سے ڈیمانڈ تھوڑی سست ہوئ ہے اور حالات نا ساز ہونے کی وجہ سے مال تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاکستانی ایکسپورٹرز نے مارچ شپمنٹ کے سودوں میں ایکسٹنشن مانگی ہے جبکہ آگے سے چائنہ کے امپورٹرز نے تاخیر کے بدلے میں 10 ڈالر ڈسکاؤنٹ مانگا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سیاسی تناؤ کو لے کر صورتحال غیر یقینی ہے۔ کروڈ آئل کی قیمتیں آج 120 ڈالر ٹچ کر گئ تھی۔ پہلے چائنہ کے لیے جو کرایہ 100ڈالر تک تھا ابھی 300/350 ڈالر کہ رہے ہیں۔