+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 02 2026 14:27:11
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے 13300روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال انٹرنیشنل لیول پر سیاسی حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے اجناس اور دالوں وغیرہ کی لوکل سیل رک گئ ہے امپورٹڈ آئٹمز کی۔ ایران اور یو ایس اے کے حالات کافی خراب ہیں۔ مڈل ایسٹ ممالک میں میں بھی حالات خراب ہیں۔ حماس نے بھی ریڈ سی پر راستہ بند کرنے کا کہا ہے۔ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک ہی دن میں 6 ڈالر تیزی ہوئ ہے اور مزید تیزی نظر آ رہی ہے جو کرایوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ سی اینڈ ایف ریٹوں اور ایف او بی ریٹوں میں فرقہ بڑھ سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے انٹرنیشنل تجارتی حالات بہت سنجیدہ ہو گئے ہیں تمام آئٹمز میں۔ دوسری جانب ماش ثابت کے کراچی گوداموں میں مال نہیں ہیں اور پورٹ پر جو بھی مال آتے ہیں ساتھ ہی بک جاتے ہیں۔ بکنگ برما سے 980 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 12000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ برما میں اس سال فصل پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ اور برما میں تور کی فصل بھی شارٹ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ماش کی سپلائ برما سے ٹائٹ ہی رہنے کے امکانات ہیں۔