+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 02 2026 13:34:19
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے۔ رمضان شوگر ملز کے 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ نو سیل ہے۔ جوہر آباد 14800 نون شوگر ملز کے 14350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14075 کمالیہ کشمیر وغیرہ کے 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو وغیرہ کے 13860 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ حمزہ آر وائ کے 13950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ کے 13700/750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال اگلی تاریخوں میں جہاں کہیں نیچے ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ ہوئ مارکیٹ میں وقتی تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے روپیہ دو کی۔ تاہم آگے لانگ ٹرم میں کام نہیں ہو رہے ہیں۔ آگے اپریل کے ریٹ بھی نہیں کھلے ہیں اور فل مارچ کے سودے بھی 14090 روپیہ کوئنٹل میں مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اب تک لوکل میں 63 لاکھ ٹن تک چینی بن چکی ہے۔ ٹوٹل پیداوار اگر 71/72 لاکھ ٹن کی طرف جاتی ہے تو پھر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔