+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 26 2026 14:55:53
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت مارکیٹ فل حال رکی ہوئ ہے۔ لوکل ریٹ وہی سابقہ ہیں۔ کراچی انڈین گولی 400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کویٹہ منڈی میں 14200 جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000/15500 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ لوکل آمدن شروع ہے۔ آج حیدر آباد منڈی میں کل کی نسبت 500/1000 توڑا زیادہ آمدن تھی۔ آج 2000 بوری تک کی آمدن تھی۔ ریٹ 9000 سے 11500 تک رہا ہے۔ اگلے دنوں آمدن مزید زیادہ ہوگی۔ اگلے دنوں میں لوکل مارکیٹ میں اچھے خشک گولی کوالٹی مال لینے چاہیں۔ لوکل ریٹ مناسب ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ آج انڈیا مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے گوندل منڈی میں 11000 ریٹ کراس کر گیا ہے اور بکنگ ٹکڑا کوالٹی کراچی پورٹ کے لیے 1325 ڈالر ریٹ بن گیا ہے۔ مزید تیزی ہے۔ انڈیا میں دھنیے کی بیجائ بھی کم ہے 15% تک اور فصل بارشوں سے خراب بھی ہوئ ہے۔ دھنیا انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل ریٹ مناسب ہے لوکل سندھ کے اچھے خشک گولی کوالٹی مال خریدنے چاہیں۔