+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 23 2026 15:00:30
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 13900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000 جبکہ گولی کوالٹی 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دھنیا ثابت انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 405 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دھنیے کی آمدن سندھ میں شروع ہو گئ ہے 1000 بوری تک کی آمدن تھی 9000 سے 11500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ اگلے 5/10 دن میں جو بھی پریشر لوکل میں بنتا ہے اس میں لوکل میں مال خریدنے چاہیں۔ لوکل میں 10000 کے لیول پر جو بھی اچھے خشک مال ملیں خریدنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مصالحہ جات کی مارکیٹ انڈیا کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا اس بار فصل 15% تک کم ہے۔ پچھلے سال 1.15 کروڑ بوری کی فصل تھی اور اس سال 95 لاکھ بوری تک فصل متوقع ہے انڈیا میں۔ آگے انڈیا جب نئ فصل شروع ہو تو بکنگ میں ریٹوں میں جو بھی تھوڑی بہت نرمی بنے بکنگ میں بھی مال خریدنے چاہیں لوکل میں بھی مال خریدنے چاہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے 2026 والے سیزن میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دوسری جانب ایران سے مال کلیئرنگ میں بھی مسئلے ا رہے ہیں۔ تافتان بارڈر سے پہلے کھل کر مال کلئر ہو جاتے تھے ابھی مسئلے ا رہے ہیں۔ کیونکہ امریکا نے ہر ملک پر ایران سے تجارت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پہلے انڈیا سے مال دبئ آتے تھے وہاں سے ایران کے زریعے پاکستان آجاتے تھے۔