+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 17 2026 13:41:50
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ مارکیٹ مزید 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور جھنگ شوگر ملز کے 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بھون 14050 روپیہ کوئنٹل رمضان 14100 العریبیہ 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14125 کشمیر کمالیہ وغیرہ 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 13930/35 حمزہ 13950 آر وائ کے 13975 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 13350 تھرپارکر 13450 مہران فاران نے جو پہلے مال فروخت کیے تھے وہی مال بازار میں 13800/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے اور 3 مل فروری کے سودے 20/30 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئے ہیں اور 14025 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مارچ کے سودے 14210 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال فارورڈ میں فرقہ بہت کم ہے تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ حاضر جہاں کہیں نیچے ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ وقتی تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔