+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 14 2026 13:37:46
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ جوہر آباد شوگر ملز کے 15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ نون شوگر ملز کے 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 14100 بھون 14150 رمضان 14200 العریبیہ 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14200 کمالیہ کشمیر سورج 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب تمام ملز کے 13980/14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ 13400 جبکہ مہران فاران آباد گار ساہنگھڑ سندھڑی وغیرہ جن ملز کے سٹیکر والے مال ہیں 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودوں کے 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر ڈیمانڈ ہے جبکہ فارورڈ میں کھل کر گاہک نہیں ہے۔ فل حال چینی ضرورت سے زیادہ ہی بننے کے امکانات ہیں تاہم جب کرشنگ مکمل ہو جائے گی پھر صورتحال واضح ہوگی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اگر چینی زیادہ بنتی ہے تو ایکسپورٹ والا آپشن بھی موجود ہے شوگر ملز کے پاس لیکن اس بار انٹرنیشنل مارکیٹ ہی کافی کمزور ہے 398 ڈالر ریٹ ہے لنڈن شوگر کا۔ فل حال شوگر ملز کی پیرٹی ہی نہیں بنتی ہے۔ ہاں اگر آگے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ تیز ہوتا ہے تب کو صورتحال بن سکتی ہے۔ فل حال کرشنگ سیزن بوم پر ہے اور آگے رمضان المبارک کی وجہ سے اچھی ڈیمانڈ کے دن ہیں۔ آگے لانگ ٹرم میں بازار مندہ ہی نظر آ رہا ہے۔