+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 13 2026 15:11:56
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر میں تو رکی ہوئ ہے فارورڈ بازار 30/40 روپیہ کوئنٹل نرم ہے۔ حاضر سنٹرل پنجاب کی ملز کے جھنگ 14100 بھون 14150 رمضان 14200 العریبیہ 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14200 سویرہ 14200 کمشیر سورج 14150 کنجوانی گرور کا مال ہے اس کا گاہک نہیں بنتا ہے بازار میں۔ جنوبی پنجاب میں تقریباً ساری شوگر ملز کے 13970/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 13400 مہران فاران 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 14020 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مارچ کے سودوں کے 14180/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال وقتی آگے بھرپور ڈیمانڈ کے دن ہیں۔ وقتی بازار تھوڑا بہت بہتر ہو سکتا ہے۔ دکان دار مال لے جاتے ہیں۔ تاہم آگے لانگ ٹرم میں مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ پیداوار زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے فارورڈ میں ٹریڈرز مال بیچی جا رہے ہیں۔ مارکیٹ میں لانگ ٹرم میں مزے داری نہیں ہے اسی وجہ سے فل مارچ کے سودے 200 فرقے کے ساتھ مل جاتے ہیں۔