+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 12 2026 15:27:36
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی حاضر ڈلوری مال 159 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ نپر مسور کے 158.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ جبکہ پورٹ کرمسن مسور جہاز والے مال کے 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پورٹ پر کافی مال لگا ہوا ہے اور مزید بھی لگنا ہے دالوں میں۔ یہی اگلے دنوں میں جو تھوڑی بہت پیمنٹوں کے پریشر کی وجہ سے کریکشن آئے ان ریٹوں میں لوکل میں مال لینا چاہیے۔ بہتری کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دوسری جانب بکنگ اب تیز ہو گئ ہے کرمسن فارمر ڈریس 590 جبکہ نپر 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 560 والا کراچی پورٹ پر 171 جبکہ 590 والا 181 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور مال آنا بھی 45 دن بعد ہے۔ اس لیے امپورٹرز بھی لوکل ہی مال خریدنے کو ترجیح دیں گے جہاں سے مال سستا ملے گا انٹرنیشنل کے مقابلے میں اور لوکل مال ہولڈ بھی کر لیں گے۔ آگے رمضان المبارک کے بعد اچھا سیزن ہے اپریل لوکل میں اور 40/45 دن پیمنٹ پر بھرپور گاہک ہے 5/7 روپیہ کلو ریٹ بڑھا کر لیکن بیچ کوئ نہیں ہے فارورڈ کی۔