+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 28 2026 15:21:30
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ٹریڈرز ساتھ تھوڑا تھوڑا مال فروخت بھی کر رہے ہیں نقصان کر کے اور ڈیمانڈ بھی ہے۔ فل حال مال بک رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ نے آگے فروری مارچ کے افریکن ممالک سے اچھی کوالٹی مالوں کے 1000 ڈالر فی ٹن تک سودے کیے ہیں۔ سوڈان کے مالوں کا ریٹ 1030 ڈالر فی ٹن تک ہے۔ افریکہ سے انڈیا کی بھی گاہکی اچھی ہے کیونکہ انڈیا کی پیداوار تک کی کافی کم ہو گئ ہے اور انڈیا کی ری ایکسپورٹ کی مارکیٹ کافی اچھی ہے۔ انڈیا کچے مال خرید کر ہلڈ کر کے آگے فروخت کرتا ہے۔ پاکستان سے بھی اچھی کوالٹی کے 1000 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے تھے لیکن پاکستانیوں نے اچھی کوالٹی کر کے سودے کیے ہیں اور مال مکس کوالٹی بھیجے ہیں جس وجہ سے مزید پاکستان کا ایمیج خراب ہوا ہے۔ دوسری جانب آگے جون جولائ میں برازیل کی کراپ بھی آئے گی جو تھوڑا بہت گیپ تھا وہ برازیل کوور کر دے گا۔