پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مالوں کے کیش پیمنٹ پر 12350 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ 60/40 کوالٹی مالوں کے 11500 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ لائنوں پر بارش کی وجہ سے کوالٹی ہلکی اور نمی والی اتر رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی سست ہے اور 5681 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔